ETV Bharat / state

Malegaon Violence: رضا اکیڈمی دفتر کی تلاشی پر مسلم وکلا کا ردعمل - مہاراشٹر میں مالیگاؤں کے تشدد معاملہ

مہاراشٹر میں مالیگاؤں کے تشدد معاملہ میں اب تک 9 مقدمات درج کئے گئے تاہم یہ مقدمات عائشہ نگر پولیس اسٹیشن، سٹی پولیس اسٹیشن کے علاوہ آزاد نگر اور قلعہ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے اور اب تک 52 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان میں سے پہلے دن گرفتار تمام 22 ملزمین کو 17 نومبر تک پولیس تحویل دیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، جس کے بعد انہیں ناسک سنٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

مالیگاؤں تشدد: رضا اکیڈمی دفتر کی تلاشی پر مسلم وکلاء کا درعمل

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 7:55 AM IST

Updated : Nov 18, 2021, 3:19 PM IST

وہیں بقیہ ملزمین کو 20 نومبر تک پولیس تحویل دیا گیا۔ اس معاملے میں گذشتہ روز مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ کل پولیس نے عبدالرحیم ولد عبدالرشید آزاد نگر، رضوان خان ولد محمد خان حاجی احمد پورہ، آصف شکیل ولد احمد مرچنٹ نگر، شیخ فیاض ولد شیخ مزمل، اشرف جمن شاہ، یونس شیخ، عمار شفیق وغیرہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں انہیں 21 نومبر تک پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا گیا۔

مالیگاؤں تشدد: رضا اکیڈمی دفتر کی تلاشی پر مسلم وکلاء کا درعمل

اس ضمن میں ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عدالتی تحویل پانے والے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کےلیے کوششیں جاری ہیں اور ممکن ہے کہ بہت جلد انہیں ضمانت مل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں پولیس کو لے کر ناراضگی و خوف دیکھا جارہا ہے، کیونکہ پولیس نے مبینہ طور پر آدھی رات کے وقت رضا اکیڈمی کے دفتر کا تالا توڑ کر ثبوت جمع کرنے کی کوشش کی۔ اس تعلق سے مسلم وکلاء نے عدالت میں بحث کی اور پولیس کاروائی کو غیرقانونی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں تشدد معاملہ: قصورواروں کے خلاف جلد کارروائی ہوگی

عبدالعظیم خان نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں مسلم وکلاء سے مشورہ کرنے کے بعد ہائی کورٹ میں پولیس کاروائی کے خلاف ایک درخواست داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی جارہی کاروائیوں کی وجہ سے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.