ETV Bharat / state

Malegaon Violence: گرفتار شدگان کے اہل خانہ معاشی تنگی سے دوچار - مالیگاؤں تشدد کیس میں گرفتار ملزمین کے اہل خانہ پریشان

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف 12 نومبر 2021 کو مالیگاؤں میں احتجاج کیا گیا جبکہ اس دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا، Violence During Malegaon Bandh جس کے الزام میں مالیگاؤں پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور ابھی تک ان کی رہائی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم گرفتار افراد کے اہل خانہ معاشی تنگی کی شکار ہیں۔

مالیگاؤں تشدد کیس میں گرفتار ملزمین کے اہل خانہ

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 1:08 PM IST

Updated : Mar 8, 2022, 2:30 PM IST

مہاراشٹرا کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اُس وقت تشدد پھوٹ پڑا تھا جب اہانت رسولﷺ کی مذمت میں رضا اکیڈمی کی جانب سے 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ Malegaon Bandh in condemnation of Prophet Mohammed

مالیگاؤں تشدد کیس میں گرفتار ملزمین کے اہل خانہ

اس معاملے میں مقامی پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، تقریباً چار مہینے ہوگئے اور کئی کوششوں کے بعد بھی ان کی ضمانت کا کوئی راستہ نہیں نکلا جس کے سبب ان ملزمین کے اہل خانہ ذہنی و معاشی طور پر انتہائی پریشان ہیں۔

تشدد معاملہ میں گرفتار افراد میں بہت سارے غریب افراد بھی شامل ہیں جن کے اہل خانہ آج معاشی تنگی سے دو چار ہیں تو کچھ ذہنی طور پر پریشان نظر آرہے ہیں۔ ان غریب محروسین کے اہل خانہ کو مدد کی شدید ضرورت ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی ضمانت پر رہائی نیز اہل خانہ کے مالی تعاون کی کوئی ترکیب نکالی جائے۔

ای ٹی وی بھارت نے تشدد معاملے میں گرفتار آصف نہال کے اہل خانہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ پولیس کی مداخلت کے سبب محروسین کی ضمانت مسترد کردی جارہی ہے۔

آصف نہال کی اہلیہ نے کہا کہ 'گھر میں آصف ہی واحد کمانے والا تھا، ان کی آمدنی سے ہی گھر کے تمام اخراجات اور بچوں کی ضروریات پوری ہوتی تھی لیکن گرفتاری کے بعد سے گھر کا نظام درہم برہم ہوگیا، بچوں کی اسکولی فیس کے ساتھ ساتھ گھر کا کرایہ اور کھانے کی اشیاء تک خریدنے کے پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے کئی کئی دنوں تک ان کے گھر چولہا نہیں جلتا۔

وہیں دوسری جانب ایک دیگر ملزم عقیل احمد کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد ضمانت مل جائے گی لیکن چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد بھی اب تک انہیں رہائی نہیں کا راستہ صاف نہیں ہوا۔ عقیل احمد کی بہن نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں گھر چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان عنقریب آنے والا ہے اس لیے تمام گرفتار شدگان کو جلد از جلد رہا کردیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رمضان کا مہینہ گزار سکیں۔

Last Updated : Mar 8, 2022, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.