ETV Bharat / state

صوبائی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام "آسان قرآن" اردو تفسیر کا اجرا

ریاست مہاراشٹر کے ضلع مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے زیر اہتمام اردو ترجمہ قرآن بنام "آسان قرآن" کتاب کا اجراء بروز پیر 12 اپریل 2021 کو مسجد مہا عبدالطیف الشایع (مسجد خلیل فیضی) عائشہ نگر میں عمل میں آیا.

صوبائی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام "آسان قرآن" اردو تفسیر کا اجرا
صوبائی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام "آسان قرآن" اردو تفسیر کا اجرا
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:54 PM IST

Updated : Jun 21, 2022, 12:44 PM IST

آسان قرآن اردو ترجمہ کتاب کا اجراء مولانا ارشد مختار محمدی (صدر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی, ممبئی) کے ہاتھوں سے ہوا. قرآن کریم کا اردو زبان میں ترجمہ حافظ ثناء اللہ مدنی (مقرر, پیس ٹی وی و آئی پلس چینل) نے مکمل کیا۔

مترجم قرآن مولانا ثناء اللہ محمدی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اللہ نے توفیق دی اور قرآن کریم کے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت نصیب ہوئی.

انھوں نے کہا کہ وہ اس کتاب کو جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے بانی مرحوم مولانا مختار احمد ندوی کے نام منسوب کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ارشد مختار محمدی (صدر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی, ممبئی) نے بتایا کہ اس قرآن کا ترجمہ عام و آسان زبان میں کیا گیا ہے۔

موصوف نے مزید کہا کہ ان کی دلی خواہش تھی کہ کوئی ایسا قرآن منظر عام پر آئے جو راستہ چلتے ہوئے عام مسلمان کو قرآن سے جوڑے اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بطور مقررین خصوصی مولانا شفاء اللہ سلفی (البر فاؤنڈیشن ممبئی), ڈاکٹر سعید فیضی, مولانا نظام الدین محمدی, مولانا راحت اللہ فاروقی اور مولانا انصار زبیر محمدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا.

اس پروگرام کا آغاز حافظ اسرارالمتین (امام و خطیب, مسجد مہا عبدالطیف الشایع) نے تلاوت قرآن سے کیا.

مولانا عطاء اللہ محمدی نے نظامت کے فرائض کو بخوبی انجام دیئے تقریب اجراء میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر سعید احمد فیضی (امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر) مولانا ارشد مختار محمدی (صدر, جامعہ محمدیہ منصورہ), مولانا انصار زبیر محمدی, مولانا راحت اللہ مدنی, مولانا ثناء اللہ میرٹھی, حافظ اشفاق محمدی, مولانا نظام الدین محمدی, مولانا عطاء اللہ محمدی, مولانا ہارون محمدی اور دیگر علماءکرام نے شرکت کی۔

Last Updated : Jun 21, 2022, 12:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.