مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلہ کے خلاف گزشتہ چند ایام سے مذکورہ کارپوریشن کے داخلی دروازے پر صفائی محکمہ کے 380 ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور کارپوریشن کے کمشنر کے خلاف نعرہ بازی بھی کررہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرہ میں شامل ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ سال بھر شہریوں کی حفاظت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں، چوک چوراہوں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کووِڈ-19 کے خلاف جاری لڑائی میں صف اول میں شامل تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاخیر سے مزدوری ملنے اور حفاظتی لباس کی عدم دستیابی کے باوجود وہ ماہُل علاقے کی زہریلی آب وہوا میں اب تک اپنی خدمات انجا م دے رہے تھے۔
خاتون نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر میونسپل کارپوریشن نے من مانے طریقوں سے ان کا تبادلہ کردیا اور صفائی کا ٹھیکہ دگ وجے نامی کمپنی کو دیا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ کمپنی کا ٹھیکہ دار اپنے طور پر نئے ملازمین کی تقرری کررہا ہے۔ جس سے شہر کے اکثر وبیشتر علاقوں میں صاف صفائی کا نظام پوری طرح سے درہم برہم ہوگیا ہے۔
انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کارپوریٹرز ان کو کورونا یودھا ایوارڈ دے رہے تھے آج وہ انہیں نظر انداز کررہے ہیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ ان کا مطالبہ یہی ہے کہ کارپوریشن دگ وجئے نامی کمپنی کا ٹھیکہ رد کردے اور تمام ملازمین کی پھر سے خدمات پر بحال کرنے کی ہدایت دی جائے اور تخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے شہر کے مختلف چوک چوراہوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کےدوران مقامی لوگوں نے کہا کہ نئے ملازمین اپنی خدمات احسن طریقہ سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔
جائزہ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ کئی علاقوں میں ٹھیکہ دار نے پہلے کے ملازمین کا تبادلہ کردیا۔ تاہم ان کی جگہ نئے ملازمین کی تقرری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں :ترال: صفائی ملازمین انتظامیہ سے نالاں
مذکورہ مسائل کے حل کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب نمائندہ نے کارپوریشن کے آفیسر سے رابطے کرنے کی کوشش کی۔تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔