مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع رمضان پورہ وارڈ نمبر-3 کی عوام نے اپنے علاقے کے سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر کمشنر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں روبرو کرایا۔
اس دوران کمشنر آفس کے باہر کافی دیر سے انتظار کررہے لوگوں نے کارپوریشن میں موجود ٹیبل، کرسیوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ اس واقعے کے دوران جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔
اس موقع پر جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم اور جنتادل کی کارگزار صدر شان ہند نے کمشنر سے اس مسئلے پر بات کی اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ کمشنر سے ملاقات کے بعد محمد مستقیم نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا کہ رمضان پورہ وارڈ نمبر 3 کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سڑک اس قدر خستہ حال ہیں کہ باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
مزید پرھیں:
واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ ریاستی وزیر دادا بھسے کا حلقہ ہے، آج اس علاقے میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، میت لے جانے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔