ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے حالات سے وزیرصحت کو واقف کرایا - مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے طبی و معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ کورونا وبا کے خلاف شہر کے سرکردہ افراد کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہے۔

Malegaon need special care fund to fight corona
بی اے دیسائی نے مالیگاؤں کے حالات سے وزیرصحت کو واقف کروایا
author img

By

Published : May 5, 2020, 2:55 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:59 PM IST

ایڈوکیٹ شاہد ندیم (لیگل ایڈوائز جمعتہ علماء) نے سابق وزیر قانون و سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی کو مالیگاؤں کے بگڑتے حالات سے واقف کروایا تاہم بی اے دیسائی نے فوری طور پر وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر گفتگو کی اور انہیں ایک ای میل کے ذریعہ مالیگاؤں کے حالات پر خصوصی توجہ دینے کی گذارش کی۔

بی اے دیسائی نے وزیر راجیش ٹوپے کو ڈاکٹر پنکج آشیا، خصوصی مانیٹرنگ آفیسر (آئی اے ایس ) کے حوالہ سے بتایا کہ مالیگاؤں میں ہیلتھ ورکرز کی قلت اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا مریضوں کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے وزیرصحت کی جانب سے مالیگاؤں کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دورہ کے بعد شہر کے حالات میں کوئی نمایاں سدھار نہیں ہوا ہے۔ شہر میں روزبروز کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بی اے دیسائی کو جمعیۃ علمائ کی جانب سے قرنطینہ میں رہنے والے سینکڑوں افراد کو غذا کی فراہمی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ بی اے دیسائی کے مطابق مریضوں کو کھانا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کو وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔

انہوں نے نجی ہسپتال کے بند ہونے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور اس جانب وزیرصحت کی توجہ مبذول کروانے کا تیقن دیا۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.