ETV Bharat / state

مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر

عوامی مفاد میں کام کرنے اور حکومتی اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ عوام کو حکومتی اسکیموں سے استفادہ کے لیے جلد ہی دفتر کا قیام عمل آئے گا۔

مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر
مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 1:32 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف سماجی کارکن اور عوامی پارٹی کے لیڈر انصاری رضوان (بیٹری والا) نے نیشنل سطح پر ایک این جی او کا رجسٹریشن کروایا ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا کہ کورونا وبا کے دوران بہت سی قیمتی جانیں تلف ہوئیں، کورونا کا قہر بڑھتا گیا، لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے سبب شہر کی غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں شہر حکومتی پیکج سے محروم رہا کیونکہ شہر میں اس طرح کے کام کرنے والی این جی اوز موجود نہیں ہیں۔ جس کے توسط سے حکومت غریب عوام کی مدد کرتی ہے۔

مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر
مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر

ایسے ہی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاری رضوان (بیٹری والا) نے نیشنل سطح پر این جی او کا رجسٹریشن کروایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق این جی او کے رجسٹریشن کے بعد شہر کے وکلاء، ڈاکٹرس، ٹیچرس اور دیگر شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد نے بیٹری والا سے رابطہ کیا اور این جی او سے جڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس تعلق سے انصاری رضوان نے گزشتہ روز ایک مشاورتی میٹنگ طلب کی جس میں علماء، اساتذہ، وکلاء اور سرکردہ افراد کو موعو کیا گیا۔

مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر
مالیگاؤں: نیشنل سطح پر این جی او رجسٹر

اب جب کہ ریاست اور شہر پر دوبارہ لاک ڈاؤن کا سایہ ہے ایسے وقت میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس این جی او کے توسط سے کچھ فلاحی کام انجام دیئے جاسکیں گے۔ بیٹری والا نے تیقن دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں پر نظر رکھیں گے اور عوام کے مفاد میں کام کریں گے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی قلب شہر میں این جی او کے دفتر کا قیام عمل میں آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.