ETV Bharat / state

مالیگاؤں: پہاڑی علاقے میدان میں تبدیل ہو رہے ہیں

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے اطراف میں واقع دریگاؤں کی پہاڑیاں دھیرے دھیرے میدان میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔

پہاڑی علاقے میدان میں تبدیل
پہاڑی علاقے میدان میں تبدیل
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 6:04 AM IST

چند برس قبل مالیگاؤں شہر کے اطراف میں 10 کلومیٹر کے دائرے میں پہاڑیاں اور گھنے جنگل نظر آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ اطراف کی پہاڑیاں، ڈبر(پتھر) مورم اور زمین پلاٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں نے ختم کرنی شروع کردی۔

مالیگاؤں کے اطراف میں سب سے پہلے جنگلات ختم ہوئےاور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ جنگلاتی علاقے رہائشی علاقوں میں تبدیل ہونے لگے اور اب پہاڑوں کو بھی میدانی علاقے میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے چند برسوں قبل مالیگاؤں کے اطراف میں دریگاؤں میں بڑی بڑی پہاڑیاں نظر آتی تھیں لیکن اب فوریسٹ کی زمین پر جے سی بی فوکلینڈ لگاکر مورم، ڈبر(پتھر) مافیا نے پہاڑیوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب ان علاقوں میں پہاڑیاں کم اور میدان زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

اس معاملے میں محکمہ جنگلات، محصول ڈپارٹمنٹ اور پولیس انتظامیہ سمیت دیگر محکمے بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.