گزشتہ شب ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے مجلس اتحاد المسلمین کے نو منتخب رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شاہین باغ دہلی میں حاضری لگائی اور خواتین ہند سے خطاب بھی کیا۔ نیز مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں میں بھی بنام شاہین باغ عنقریب قائم کیا جائے گا۔
مفتی محمد اسماعیل قاسمی قاسمی جمعیتہ علماء ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر ہیں اور مجلس شوری دارالعلوم دیو بند کے رکن بھی ہیں۔ موصوف ان دنوں دارالعلوم دیو بند اور دہلی کے دورہ پر ہیں۔
دارالعلوم دیو بند مجلس شوری کی اہم میٹنگ میں شرکت کے بعد انھوں نے سب سے دہلی کے شاہین باغ پہنچ کر انقلابی خواتین ہند سے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ پورا ملک آپ کے ساتھ ہے اور مالیگاؤں میں بھی اسی طرز کا شاہین باغ بنایا جائے گا۔
اس طرح کی معلومات ای ٹی وی بھارت کو بذریعہ فون جمعیتہ علماء ہند مالیگاؤں میڈیا سیل کے نمائندہ عامر ایوبی نے دی۔