ETV Bharat / state

عالمی یوم‌ خواتین کے موقع پر میئر نے خواتین کو دیا خاص تحفہ

شہر مالیگاؤں کی ‌میئر طاہرہ شیخ رشید نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عالمی یوم‌ خواتین کے موقع پر میئر نے خواتین کو دیا خاص تحفہ
عالمی یوم‌ خواتین کے موقع پر میئر نے خواتین کو دیا خاص تحفہ
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 3:24 PM IST

دنیا بھر میں آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین بڑے ہی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، اسی طرح مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی ‌میئر طاہرہ شیخ رشید جنھیں ریاست و شہر کی پہلی مسلم خاتون میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے یوم خواتین کے اس موقع پر شہر کی تمام خاتون کارپوریٹر سمیت خاص طور سے محنت کش، پردہ نشیں اور اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے والی خواتین کو عالمی یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 45 تا 60 سالہ خواتین کو کارپوریشن کی پرانی عمارت میں کورونا ویکسین لگانے کا نظم کیا گیا ہے۔
خواتین کے ‌لیے شروع کی گئی یہ سہولت صبح دس تا دوپہر چار بجے تک جاری رہی گئی۔ حالانکہ اس مہم کے تحت کئی خواتین کورونا ویکسین لگوانے کے لیے آگے آئیں ہیں لیکن اس تعلق سے مقامی خواتین نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کے معاملے میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے جس کے سبب انتظامیہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن مہم میں بھی تیزی لارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.