ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سنیچر اور اتوار کے لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر - پولیس انتظامیہ

ضلع ناسک سمیت مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب مقامی و ضلع انتظامیہ نے شہر میں شام سات تا صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں دو روز سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے-

malegaon two day lockdown
مالیگاؤں: شہر میں نائٹ کرفیو اور دو روزہ لاک ڈاؤن سے عوام کشمکش میں مبتلا
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 1:52 PM IST

لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ آئندہ چند دنوں بعد شب برات اور ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام آئندہ دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے خدشات کے پیش نظر ابھی سے خریداری میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں۔

شہر میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور یہاں تنخواہ ہفتہ واری بنیاد پر دی جاتی ہے اور جمعہ کی مصروفیات کے سبب مقامی لوگ سنیچر و اتوار کے روز خریداری کرتے ہیں اور زیادہ تر دکانداروں کی کمائی بھی انھیں دو دنوں پر منحصر ہے-

مالیگاؤں: شہر میں نائٹ کرفیو اور دو روزہ لاک ڈاؤن سے عوام کشمکش میں مبتلا

اس کے علاوہ شہر کی اکثریت سے شام کے اوقات میں ضروری اشیاء سمیت دیگر چیزوں کی خریداری کو ترجیح دیتی ہے۔ اس لیے مالیگاؤں کے عوام نائٹ کرفیو کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے درمیان گزارا ہے جس سے ان کی آمدنی پر بہت اثر پڑا ہے اور وہ اب تک اس سے ابھر نہیں پائے ہیں۔ اس لیے انتظامیہ نائٹ کرفیو پر اکتفا کرے تو بہتر ہے کیونکہ سنیچر اور اتوار کے لاک ڈاؤن سے ان کے کاروبار پر برا اثر پڑرہا ہے۔

حالانکہ مقامی پولیس انتظامیہ بھی پٹرولنگ کے دوران عوام سے ماسک لگانے و سینیٹائزر استعمال کرنے کی اپیل کرتی رہی ہے لیکن ابھی کسی بھی طرح کی سخت کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.