ETV Bharat / state

جنتا دل سیکولر کے رہنماؤں نے شب برات سے قبل قبرستان کا دورہ کیا

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے صاف صفائی محکمہ کے آفیسران وکی دیورے اور امیش سونونے کو بھی بڑا قبرستان بلایا گیا اور قبرستان سمیت اطراف کے علاقوں میں بہتر صاف صفائی کرانے کا ذمہ انہیں سونپا گیا۔

malegaon
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:15 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کے سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ قبرستان اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا.

شب برات کے پیشِ نظر شہریان کی بڑی تعداد مساجد میں نماز ادا کرنے اور قبرستانوں میں بزرگان دین اور اپنے اعزہ و اقارب کی قبور پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری و کارپوریٹر مستقیم ڈِگنیٹی نے بڑا قبرستان اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور بجلی محکمہ کے افسر ساحل سر سمیت دیگر آفیسران کو مدعو کرکے انھیں قبرستان کے اطراف کے بجلی مسائل سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ شہر بھر کے دیگر قبرستانوں کے اطراف کی بجلی کے نظام درست رکھنے کی کی بھی تاکید کی۔

اس کے علاوہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے صاف صفائی محکمہ کے آفیسران وکی دیورے اور امیش سونونے کو بھی بڑا قبرستان طلب کیا گیا اور قبرستان سمیت اطراف کے علاقوں میں میں بہتر صاف صفائی کے احکامات دیے۔

اس دوران مستقیم ڈِگنیٹی نے کہا 'شہریان اپنے اعزہ و اقارب اور بزرگان دین کی قبور پر درود و سلام اور فاتحہ خوانی کریں اور مساجد میں نماز ادا کرنے کے لئے ضرور جائیں۔ لیکن ماسک لگائیں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال ضرور رکھیں'۔

یہ بھی پڑھیے
پہلا مرحلہ: مغربی بنگال میں 79.79 فیصد، آسام میں 72.46 فیصد پولنگ

مستقیم ڈِگنیٹی نے مزید کہا ہے 'میں خود بڑا قبرستان جائوں گے اور بزرگان دین کے علاوہ ساتھی بلند اقبال اور ساتھی نہال احمد صاحب کی قبور پر فاتحہ خوانی کروں گا'۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات شب برات ہے اور یہی وجہ ہے کہ قبرستان میں لوگوں کی زیادہ بھیڑ بھاڑ نہ ہو اس کے لیے پولیس نے ابھی سے سختی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.