ETV Bharat / state

مالیگاؤں نے کورونا کو مات دے کر مثال قائم کی ہے - جماعت اسلامی ہند

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ایک وقت تھا جب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا. لیکن اب متاثرین کی تعداد پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور بقیہ مریض بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

مالیگاؤں
مالیگاؤں
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:13 PM IST

جماعت اسلامی ہند(مالیگاؤں) کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کورونا وائرس، لاک ڈاون، طبی خدمات اور سماجی خدمات پر بات چیت ہوئی۔

جماعت اسلامی ہند کی پریس کانفرنس

اس پریس کانفرنس میں فیروز اعظمی، الحاج یوسف الیاس، عظیم فلاحی، یوسف سیٹھ، مولانا خلیل الرحمٰن قاسمی و دیگر ملی، سماجی و فلاحی تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی ہند کے مقامی صدر فیروز اعظمی نے کہا کہ 'لاک ڈاون کے دوران قومی سطح پر مسلمانوں کو کورونا سے جوڑ کر بدنام کرنے کی سازش کی گئی، چونکہ شہر میں مسلم آبادی زیادہ ہے اسی لیے مالیگاؤں کا نام بھی خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن شہریان کے تعاون سے کورونا پر قابو پایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین حالات میں مالیگاؤں شہر کے مسلم ڈاکٹرز نے عظیم خدمات انجام دیں، خاص طور پر بی یو ایم ایس مسلم ڈاکٹرز نے کورونا ہسپتال میں طبی خدمات انجام دی۔

اسی طرح سے مسلم اداروں اور ہسپتالوں نے قرنطینہ مراکز قائم کئے جو کورونا وائرس پر قابو پانے میں کافی مددگار ثابت ہوئے اور مریضوں کا علاج کرنے میں آسانی ہوئی۔

شہر نے مسلم شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے بھی قومی سطح پر کورونا وبا کو لے کر ایک نئی مثال قائم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.