پولیس انتظامیہ اور ائمہ مساجد کی جانب سے منعقد میٹنگ میں اے ایس پی سنیل کڑاسنے نے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر کورونا سے لڑنا سیکھ رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'چونکہ مالیگاؤں شہر نے کورونا وبا پر قابو پالیا ہے لیکن احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کی پاسداری کے لیے ائمہ مساجد شہریان سے اپیل کرے۔'
اس میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، کارپوریشن کمشنر ترنمبک کاسار، پرانت آفیسر وجے آنند شرما، ضلع کلکٹر سورج ماندھرے نے بھی ائمہ مساجد سے گفتگو کی۔ اس میٹنگ میں شہر بھر کی مساجد سے امام، مؤذن اور ٹرسٹیان مساجد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر کی مساجد کو عبادات کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ریاست مہاراشٹر میں مساجد 30 جون کے بعد ہی کھلے گئی حالانکہ ریاست مہاراشٹر کے ریڈزون علاقوں کے علاوہ تمام علاقوں کے کاروبار جاری ہیں اور لاک ڈاؤن بھی برقرار ہے۔