ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالاضحی کے پیش نظر پولیس کی جانب سے گائیڈ لائن جاری - مالیگاؤں پولیس انتظامیہ

عیدالاضحی کے پیش نظر مالیگاؤں پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ امن کمیٹی کے ذمہ داران کی میٹنگ پولیس کنٹرول روم میں منعقد کی گئی۔

عیدالاضحی گائیڈ لائن
عیدالاضحی گائیڈ لائن
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 9:39 PM IST

پوری دنیا اس وقت کورونا وبا کے خوف سے باہر آنے کی کوشش کررہی ہے۔ ابھی بھی دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں بے چینی اور اضطرابی کا عالم ہے۔ عیدالاضحی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے اور گزشتہ برس جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

عیدالاضحی گائیڈ لائن

حالات کے پیش نظر قربانی کرنا بھی دشوار ترین مرحلہ بنا ہوا ہے لیکن چونکہ قربانی ایک اہم عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل میں سے ایک جانور کی قربانی ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔

اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے عیدالاضحی اور سبھی عوامی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز مرتب کی ہے۔

اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ امن کمیٹی کے ذمہ داران نے عیدالاضحی کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔

امن کمیٹی کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور کارپوریشن و دیگر محکموں کے سامنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شریعت کے مطابق نماز عیدالاضحی اور سنت ابراہیمی ادا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عوام سے اپیل کی کہ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نماز عیدالاضحی اور سنت ابراہیمی اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کا اہتمام کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ قائم کرکے صاف صفائی رکھ کر اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائش وغیرہ رہائشی علاقوں سے باہر لے جاکر پھینکنے کا نظم بناکر تمام مسلمان انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

چندر کانت کھانڈوی نے کہا کہ ایسے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے اضافی بندوست اور شہر کے 12 اہم مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے افراد پر مویشی ایکٹ 1960 اور 2015 قلم کے تحت سخت کارروائی کئے جانے کا انتباہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قُربانی کے معاملہ پر نواب ملک کا طنز، قربانی اللہ کو پیاری ہوگئی

اس ضمن میں امن کمیٹی کے رکن افتخار پہلوان نے بتایا ہے کہ کورونا کے ماحول میں عیدالاضحی کی نماز مساجد یا گھروں میں ہی ادا کریں۔

انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عیدقربان امن اور سکون کے علاوہ جاری گائیڈ لائن کے ساتھ منانے میں افسران اور انتظامیہ کا مکمل تعاون کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.