ETV Bharat / state

عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا سے خاص بات چیت - لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو

عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے مالیگاؤں کی سیاست، نائٹ کرفیو، لاک ڈاؤن اور پاور لومز مزدوروں سے متعلق خاص بات چیت کی۔

exclusive conversation with awami party leader rizwan battery wala
عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 3:56 PM IST

مالیگاؤں شہر کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھنے والے عوامی پارٹی کے ریاستی صدر رضوان بیٹری والا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں بتایا کہ جن لوگوں نے مالیگاؤں شہر میں ترقیاتی کام کیے ہیں وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جن میں عائشہ حکیم، حاجی شبیر سیٹھ، ڈاکٹر شیخ سلیم وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے ان لوگوں کے دور میں جو سڑکیں تعمیر کی گئی وہ آج کی جدید قسم کی مشینوں سے بھی بہ مشکل ہی ٹوٹ پاتی ہیں اس کے برعکس آج کے دنوں میں جو سڑکیں بنائی جاتی ہیں وہ زیادہ دنوں تک قابل استعمال نہیں رہتی-

مزدوروں کے تعلق سے انھوں نے بتایا کہ المیہ یہ ہے کہ شہر میں کوئی بھی مزدوروں کے لیے آواز نہیں اٹھاتا ہے اور اگر کوئی ان کے حق کے لیے آواز اٹھائے تب مزدور ان کا ساتھ نہیں دیتے ہیں- مزدوروں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے انھیں ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے-

عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا سے خاص بات چیت

ایک سوال کے جواب میں رضوان بیٹری والا نے بتایا کہ عوام کے لیے سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرنا ان کا طریقہ کار رہا ہے جسے اب دوسرے سیاسی رہنما بھی اپنا رہے ہیں اور ان کے مسائل کو بھی وہ اٹھاتے رہتے ہیں-

شہر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ شہریان میں کورونا وبا کے کتنے مریض ہیں اس حساب سے انھیں یہ فیصلہ لینا چاہیے اور اگر لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہی ہے تو پہلے ضرورت مندوں کو انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اشیاء فراہم کی جائے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.