میشی ایک چھوٹا سا دیہات ہے اور مالیگاؤں سے 20 کلومیٹر پر باگلان تعلقہ میں آتا ہے، نکیتن کی بنیادی تعلیم مراٹھی میڈیم اسکول سے ہوئی بعد ازاں انہوں نے ڈپلومہ ناسک اور انجینئرنگ کی ڈگری والچند کالج سانگلی سے حاصل کی۔
یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہر کے معروف ایم ایس جی کالج میں نکیتن کدم کا استقبال کیا گیا۔
نکیتن کدم نے بتایا کہ یوپی ایس سی امتحان کی تیاری انجینیئر ڈگری مکمل کرنے کے بعد شروع کی حالانکہ انہیں کالج کی جانب سے ٹی سی ایس(ٹاٹا کنسلٹنسی سروس) میں ملازمت مل گئی تھی لیکن آئی پی ایس افسر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے یوپی ایس سی امتحان کی تیاری کے لیے پونے اور دہلی کا رخ کیا۔
نکیتن کدم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کے دوران کہا کہ 'یو پی ایس سی کامیاب کرنے کے لیے زندگی میں ڈسپلن، صبر، مسلسل جدوجہد اور محنت ضروری ہے۔
موصوف فی الحال آئی پی ایس کی ٹریننگ کےلیے حیدرآبار جائیں گے جس کے بعد ان کی پوسٹنگ ہوگی۔