ETV Bharat / state

مالیگاؤں:  مسلم نوجوانوں کی استقبالیہ تقریب - malegaon

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں پیشہ وکالت سے ڈگری حاصل کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان تمام کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ کامیاب نوجوان وکلاء کو "پاسبان عدل" کے خطاب سے نوازا جائے گا۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز مسلم نوجوانوں کی استقبالیہ تقریب

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 10:47 AM IST

ملک کے مختلف شعبوں میں مسلم اقلیت کی نمائندگی برائے نام ہے یا پھر کہہ لیجیے نہیں کہ برابر۔ خاص طور پر شعبہ وکالت اور نظام عدلیہ میں مسلم اقلیت کی نمائندگی وقت کا تقاضہ ہے. ایسے حالات میں مالیگاؤں شہر کے تقریباً دو درجن مسلم نوجوانوں نے وکالت میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈگری حاصل کی۔ جن کی کامیابی پر مسلم حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آئندہ مستقبل میں یہی نوجوان نظام عدلیہ اور شعبہ وکالت میں مسلم نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز مسلم نوجوانوں کی استقبالیہ تقریب
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز مسلم نوجوانوں کی استقبالیہ تقریب

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز تمام نوجوانوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بروز منگل بعد نماز مغرب 23 مارچ 2021 کو بمقام کوالیٹی بیکری، سعیدہ حجن مسجد کے بازو میں، نزد قریش جماعت خانہ، عبداللہ نگر میں استقبالیہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

اس استقبالیہ تقریب میں بطور اعزاز تمام نوجوان وکلاء کا استقبال اور انھیں "پاسبان عدل" کے خطاب سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شہر کے سینئر و معروف وکلاء کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی ہو اور انھیں اس فیلڈ میں مزید رہنمائی بھی حاصل ہو۔ اس پروگرام کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ جناب عمران راشد نبھائیں گے۔

اس پروگرام کو لاک ڈاؤن کی مناسبت سے قانون کے دائرہ میں سوشل ڈسٹنسگ اور تمام احتیاطی ہدایتوں کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں تشریف لانے والے حضرات سے گزارش ہے کہ ماسک لگا کر آئیں۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے احتشام شیخ بیکری والا (صدر)، عمران راشد( نائب صدر ) صابر ماسٹر موبائل والے (جنرل سیکریٹری)، اسامہ اعظمی (ترجمان)، قاری رئیس عثمانی، پروفیسر وسیم موسیٰ، پروفیسر حبیب الرحمٰن، ببو ماسٹر، ابوذر غفاری، ندیم شیخ، مدثر مدّو اور دیگر اراکین کی جانب سے شہر کے ترقی پسند افراد اور خصوصی طور پر مالیگاؤں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے اس استقبالیہ تقریب میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.