ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریشن اسپتالوں میں اسٹاف اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:35 PM IST

مالیگاؤں کارپوریشن اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات اور اور میڈیکل اسٹاف کی تقرری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مالیگاؤں کارپوریشن اسپتالوں میں طبی سہولیات اور اسٹاف کی تقرری کا مطالبہ

مہاراشٹر کے ناسک میں گزشتہ روز ضلع پلاننگ کمیشن کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں میونسپل کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ رشید نے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور میڈیکل اسٹاف کی تقرری سے متعلق بات کی۔

اجلاس میں میئر طاہرہ شیخ رشید نے ریاستی وزرا اجیت پوار اور چھگن بھجبل سے کہا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل ہیلتھ سروسز اور محکمہ فائر بریگیڈ میں عملہ کی بھرتی کےلیے کل 68 آسامیوں کو منظوری دی گئی۔ اس کے تحت کلاس فرسٹ اور سیکنڈ میں خالی عہدوں پر بھرتی کرنے کےلیے میونسپل کارپوریشن نے محکمہ شہری ترقیات کو 15 اپریل 2021 کو ایک تجویز ارسال کی تھی تاہم ابھی تک اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا ہے۔

میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں فائر ڈپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ابھی تک اس تجویز کو منظوری نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے محکمہ شہری ترقیات سے فوری طور پر تجاویز کو قبول کرتے ہوئے خالی آسامیوں کو پرکرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان پورہ دیانہ میں ایک اسپتال اور جعفر نگر میں ہارون انصاری اسپتال کی تعمیر کی گئی لیکن یہاں درکار میڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر گرانٹ منظور کرنے اور خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اجیت پوار نے مذکورہ محکمہ کے عہدیداروں اور ضلع کلکٹر کو جلد از جلد دونوں سرکاری اسپتالوں میں مناسب سہولیات کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: پاور لوم کے ذمہ داران کے انتشار سے اتحاد ٹوٹنے کا اندیشہ

وہیں طاہرہ شیخ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کےلیے جنرل بورڈ میں تجویز منظور کی ہے۔ اس سلسلہ میں فوری طور پر تعمیری کام کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا جس پر نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار اور ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے متعلقہ حکام آکسیجن پلانٹ کی منظوری کے بعد آرہی ٹیکنیکل دشواریوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.