ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 14 نئے کیسیز کل 61 مریضوں میں کورونا مثبت - ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Malegaon coronavirus  updates
مہاراشٹر وزارت صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 10:13 AM IST

مہاراشٹر وزارت صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق 14 نئے مریضوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے اور یہ تعداد 61 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کو جیون اسپتال، سول اسپتال، منصورہ میڈیکل کالج اور الامین میڈیکل کالج میں رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مریضوں کے اہل خانہ کو قریش جماعت، مالیگاؤں ہائی اسکول اور تہذیب ہائی اسکول میں رکھا گیا۔

ان تمام لوگوں کے کھانے کا نظم مفتی محمد اسماعیل قاسمی صدر جمعیتہ علماء ہند شاخ مالیگاؤں کی زیر سرپرستی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ابتک کورونا وائرس کی وجہ سے دو لوگوں کی وفات ہوچکی ہے اور آج ایک بزرگ ڈاکٹر کا انتقال ناسک میں ہوا ہے جن کا علاج جاری تھا۔ ان کی رپورٹ ابتک نہیں آئی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کارپوریشن نے شہر کے بیس سے زائد علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ ان علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور پولس کا بندوبست لگا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.