ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں سول ہسپتال بند، ڈاکٹروں کا دھرنا

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ سول ہپستال میں کام بند کر کے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف گیٹ کے باہر شام پانچ بجے سے رات دیر گئے تک دھرنے پر بیٹھے رہے۔

مالیگاؤں میں سول ہسپتال بند، ڈاکٹروں کا دھرنا
مالیگاؤں میں سول ہسپتال بند، ڈاکٹروں کا دھرنا
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:25 AM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کا ماحول ہےاور شہر مالیگاؤں میں بھی مکمل طور پر بند ہے لیکن بروز بدھ 25 مارچ 2020 کو سول ہسپتال میں سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈانگے اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مابین ایک معاملہ پیش آیا ۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے دواخانہ میں کام کرنا بند کردیا اور گیٹ پر دھرنے کے لیے بیٹھ گئے۔

ای ٹی وی بھارت کے مقامی نمائندے نے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ہمراہ ساتھیوں سے بھی معاملہ کے بارے میں بات چیت کی۔

سول ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈاکٹر یوگیش پاٹل نے کہا کہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ہمراہ ساتھیوں نے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے ایس ڈانگے کے ساتھ کسی معاملہ میں حجت و تکرار ہوئی اور بعد میں اسٹاف کے ساتھ مار دھاڑ بھی ہوئی۔

مالیگاؤں میں سول ہسپتال بند، ڈاکٹروں کا دھرنا

دوسری جانب محمد مستقیم ڈگنیٹی کارپوریٹر جنتادل سیکولر نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر کے ایس ڈانگے مریضوں کے ساتھ تعصب کرتا ہے اور مجرموں کو بوگس سرٹیفیکٹ تیار کر کے دیتا ہے۔ نیز ڈاکٹر ڈانگے رشوت خور ہے اور کئی سالوں سے مختلف بدعنوانی کے معاملوں میں ملوث بھی ہے۔

پروفیسر رضوان خان نے کہا کہ ڈاکٹر کے ایس ڈانگے ریٹائر ہونے کے بعد بھی سول ہسپتال میں خدمات انجام دے رہا اور اپنے ساتھ ٹھیکہ پر اسٹاف کو رکھا ہے۔ جس سے وہ غیر قانونی کام انجام دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ایمرجنسی کیسیز کو یہاں سے دھولیہ سول ہاسپٹل بھیج دیا جاتا ہے۔ فوری طور پر مریض کو طبی سہولیات سول ہاسپٹل میں نہیں ہے۔ ڈاکٹر ڈانگے کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان پر قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.