ETV Bharat / state

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف مزید ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

شہر مالیگاؤں میں بہوجن سماج پارٹی کی مقامی یونٹ کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت وزیراعلیٰ کو میمورنڈم دیا گیا جس میں وسیم رضوی کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

FIR against Wasim Rizvi
FIR against Wasim Rizvi
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 5:30 PM IST

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھیجے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر مہاراشٹر حکومت واقعی میں سیکولر ہے تو وہ ملک میں بدامنی پھیلانے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف کیس درج کرے۔

بی ایس پی صدر ظہور زمزم والا

میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ ریاستی حکومت نے ہر ضلع کلکٹر کو کورونا وبا سے تحفظ کے لیے کرفیو کا نفاذ، لاک ڈاؤن، ماسک لگانے کے لیے سختی برتنے کے لیے کہا ہے لیکن بی ایس پی کی گزارش ہے کہ جو لوگ لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان سے جرمانہ وصول کیا جائے۔

میمورنڈم
میمورنڈم

اس بات کی وضاحت مالیگاؤں حلقہ اسمبلی نمبر 114 کے بی ایس پی صدر ظہور زمزم والا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک لگانے سے چند افراد کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ دمہ کے مریضوں کو ماسک سے تکلیف ہوتی ہے اور مناسب آکسیجن نہ ملنے پر کئی افراد دل کت مرض کا بھی شکار ہورہے ہیں اس لیے ایسے افراد کو کچھ رعایت دینی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.