ETV Bharat / state

Malegaon Bomb Blast Case: آرمی افسر کا اے ٹی ایس پر سنگین الزام

مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس Malegaon Bomb Blast Case کی سماعت کے دوران ایک آرمی افسر نے گواہی کے دوران کہا کہ اے ٹی ایس نے ان پر کرنل پروہت کے خلاف گواہی نہ دینے کا دباؤ ڈالا تھا۔

مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس
مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 3:45 PM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس میں گزشتہ روز خصوصی این آئی اے عدالت میں سرکاری گواہ نمبر 243 کی گواہی عمل آئی جس کے دوران گواہ نے انسداد دہشت گرد دستہ پر سنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کرنل پروہت کے خلاف گواہی نہیں دیں گے تو انہیں آرتھر روڈ جیل میں بھیج دیا جائے گا۔ خصوصی وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اویناش کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آرمی افسر نے کہا کہ وہ کرنل پروہت کو جانتا ہے لیکن اس نے کبھی ابھینو بھارت نامی تنظیم کے پروگرام میں شرکت نہیں کی تھی اور نہ ہی وہ یہ جانتا ہیکہ کرنل پروہت کسی طرح کی کوئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

کرنل پروہت کے وکیل نے عدالت سے گزارش کی کہ عدالت گواہ کے ساتھ اے ٹی ایس کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کے تعلق سے تفصیل سے لکھے لیکن خصوصی جج نے لکھنے سے انکار کر دیا جب کہ عدالت کارروائی کے بعد عدالت میں موجود بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیتہ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) نے کہا کہ یکے بعد دیگرے گواہان اے ٹی ایس پر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں لیکن اے ٹی ایس ان کا جواب دینے کے لیے عدالت میں حاضر نہیں ہورہی ہے۔ Malegaon Blast Case Witness Turns

حالانکہ گزشتہ ماہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے سابق وزیر اور سینئر کانگریس پارٹی کے رہنما محمد عارف نسیم خان سے ملاقات کرنے کے بعد انہیں یقین دلایا تھا کہ اے ٹی ایس کے افسران اور وکلاء عدالت میں حاضر رہیں گے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اب تک اس معاملے میں 19 گواہان اپنے بیان سابقہ بیانات سے منحرف ہوچکے ہیں اور گواہوں کے منحرف ہونے کی شکایت اے ٹی ایس چیف اور ہوم منسٹر و دیگر لوگوں سے کی گئی ہے۔ Witness Makes Allegations on ATS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.