ETV Bharat / state

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: سادھوی پرگیہ عدالت میں حاضر ہوئیں - مالیگاؤں کی خبریں

سنہ 2008 میں شمالی مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ہوئے خوفناک بم دھماکوں کی ملزمہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان آج ممبئی کی اے این آئی کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں سماعت آئندہ روز تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 11:15 AM IST

Updated : Jan 4, 2021, 1:13 PM IST

مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج این آئی اے کورٹ میں اسی کیس کے سلسلے میں حاضر ہوئیں۔

پیشی کے لیے ملزمہ کل ہی بھوپال سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی۔ حالانکہ اس سے قبل سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر دو بار کووڈ 19 کا حوالہ دے کر پیشی کے لیے حاضر نہیں ہوئی تھیں۔ اس تعلق سے کورٹ میں انھوں نے یہ وضاحت دی کہ وہ ایمس میں زیر علاج تھیں اس تعلق سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر رہیں۔

مالیگاؤں بم دھماکہ میں ملوث ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کے علاوہ ملزم کرنل پروہت، چترویدی اور کلکرنی، اجے راہلکر، میجر رمیش اپادھیائے اور سدھاکر دویدی بھی اس کیس کے ملزم ہیں۔ جنھیں آج بم دھماکوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

لیکن مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس کے میں ملزم اجے راہلکر اور دیا نند پانڈے غیر حاضر رہے اور سماعت کو آئندہ روز تک لے لیے ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر سنہ 2008 کو مالیگاؤں کے قلبی علاقے بھکو چوک میں خوفناک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں معصوم بچی سمیت چھ افراد ہلاک اور تقریباً 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Jan 4, 2021, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.