ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالاضحیٰ سے متعلق رکن اسمبلی کی اپیل

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:16 AM IST

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی مالیگاؤں شہر کی عوام کو عید الاضحیٰ کا تہوار انتہائی سنجیدگی سے منانے کی ضرورت ہے۔

مالیگاؤں: عیدالاضحی سے متعلق رکن اسمبلی کی اپیل

مہاراشٹر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے عنقریب آنے والے مسلمانوں کے دوسرے بڑے تہوار یعنی بقر عید سے متعلق شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی مالیگاؤں شہر کی عوام کو عید الاضحیٰ کا تہوار انتہائی سنجیدگی سے منانے کی ضرورت ہے۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ پولس انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی مسلسل پکڑ کے معاملے میں پولیس کو بھی سنجیدگی سے پیش آنا چاہیے- انھوں نے کہا کہ دیگر حدود کے پولیس افسران مختلف علاقوں میں پہنچ کر جانوروں کی گاڑیاں پکڑ رہے ہیں۔ جو شہر کے امن و امان کے لیے مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پولیس انتظامیہ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں گائے کی نسل کے جانوروں کی نقل و حمل پر سخت نگاہ بنائے رکھے ہوئے ہے۔ اور اب پولیس انتظامیہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے وہ لوگ جن کے پاس گائے کی نسل کے جانور ہیں وہ اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اپنے جانوروں کا اندراج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی تعمیرات کے خلاف 18 دنوں سے احتجاج پر بیٹھا نوجوان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.