ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 31 مارچ تک تمام او پی ڈی بند - کورونا وائرس

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 23 مارچ سے 31 مارچ تک تمام ہاسپٹلز میں او پی ڈی بند رکھا جائے گا صرف ایمرجنسی کیسز کو ہی دیکھا جائے گا۔

مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 6:14 PM IST

یہ فیصلہ دواخانوں میں بھیڑ اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لیا گیا ہے اور عوام سے اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی، ویڈیو

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے بیان جاری کیا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے نیز پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد اپنے گھروں میں ہی رہیں یہی سب سے بہتر احتیاط ہے، موصوف نے کہا کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سمجھ داری کا مظاہرنا بہت ضروری ہے۔

نوٹس
نوٹس

ڈاکٹر سعید فارانی نے مزید کہا کہ 'مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سہولیات کا فقدان ہے اسی لیے جتنا ہو سکے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ 'جنتا کرفیو کے دوران قانون کی پاسداری کریں اور گھروں میں ہی رہیں نیز بلا وجہ ماسک لگا کر ڈر و خوف کا ماحول پیدا نہ کریں بلکہ ماسک کا استعمال بھیڑ والے مقامات اور مارکیٹ یا دواخانوں میں کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.