ETV Bharat / state

مالیگاؤں: آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی دہلی روانگی - آل انڈیا یوتھ فیڈریشن

آل انڈیا اسٹوڈنس فیڈریشن کے صوبائی صدر ویراج دیوانگ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں تک کسانوں کی بات پہنچانے کے لیے وہ پورے مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔

malegaon-all-india-students-federation-leaves-for-delhi
مالیگاؤں: آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی دہلی روانگی
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:41 AM IST

آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن نے پورے مہاراشٹر میں دورہ کرنے اور لوگوں تک کسانوں کی بات پہنچانے کے لیے کسان پوتر ریلی کا انعقاد کیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ذمہ داران نے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کا دورہ کرکے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ اس درمیان شہر کے حالات خراب نہ ہو مقامی پولیس کی جانب سے آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران کو 149 کے تحت نوٹس دے کر کارنر میٹنگ کو روکنے کا حکم دیا۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے دی گئی نوٹس کے بعد آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں میں واقع اسکس لائبریری ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا۔

اس پروگرام کے آخر میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر کامریڈ ویراج دیوانگ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پورے مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ اور کسان پوتر ریلی کے ذریعے لوگوں تک کسانوں کی بات پہنچائیں گے۔

مالیگاؤں: آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی دہلی روانگی

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے کسان دہلی کے بارڈر پر احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کامریڈ ویراج دیوانگ نے بتایا کہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے نوجوان بھی کسانوں کے بیٹے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کا فرض ہے کی وہ کسانوں کی تحریک کا حصہ بنیں۔ اس ضمن میں پیر کو مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے جانب سے طلباء کا گروپ پر امن طریقے سے کسانوں کی حمایت کے لیے نکلا۔

آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ناسک ضلع جوائنٹ سکریٹری کامریڈ فیضان انصاری نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی ہم مذمت کرتے ہیں۔مرکزی حکومت کسانوں کو انسان نہیں سمجھتی، حکومت نے دہلی میں بیٹھے ہوئے کسانوں کی بجلی، پانی، سپلائی بند کر دی۔ پانی جو کہ انسانوں کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کے احتجاج کررہے کسان جو اناج اگا کر لوگوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔ وہ بھوکے نہ رہے اس لیے عوام آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کی مددکریں۔ اور اگر آپ دہلی نہیں جاسکتے تو گہیوں، چاول، شکر، دال تیل وغیرہ اناج جو بھی حیثیت کے مطابق ہوسکتا ہے وہ دیں۔آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے لوگ دہلی احتجاج میں بیٹھے ہوئے کسانوں تک پہنچائیں گے‌۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.