ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج - مالیگاوں ای ٹی بھارت خبر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر عالمی وبا کورونا وائرس کے تحت جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 7, 2021, 11:02 AM IST

محکمہ پولیس کی جانب سے موصول پریس نوٹ کے مطابق 5 مارچ کو رونق آباد میں سڑک پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا اور اس جلسہ کے لئے آصف شیخ نے پولیس سے اجازت طلب کی تھی۔

تاہم پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی تھی۔ پھر بھی آصف شیخ نے اجلاس کا انعقاد کیا۔

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج

اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے سبب پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت آصف شیخ، فرید قریشی، رفیق بھوریا، ریاض علی (راکیل والا)، محمود شاہ اور اقبال بوس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات پولیس حوالدار مورے کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ کورونا کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جلسہ جلوس، احتجاج وغیرہ کے انعقاد سے گریز کریں۔ کیونکہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی تقریب، جلسہ جلوس، احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ میمورنڈم دینے کے لیے صرف دو تین افراد ہی سرکاری دفاتر میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ شادی و دیگر تقاریب کے انعقاد میں بھی احتیاط سے کام لیں، ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے بنا ئیں۔ اور عوام پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.