ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جعلی پاسپورٹ کے ساتھ ایک بنگلہ دیشی گرفتار

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:37 AM IST

مالیگاؤں شہر کے ہزار کھولی علاقے سےعائشہ نگر پولیس نے ایک 38 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو جعلی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

جعلی پاسپورٹ کے ساتھ ایک بنگلہ دیشی گرفتار

مالیگاؤں کے ہزار کھولی میں مقیم ایک بنگلہ دیشی شہری عالمی امین انصاری کو جعلی دستاویزات کے ساتھ عائشہ نگر پولیس نے پوارواڑی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس کے قصبے سے مختلف جعلی دستاویزات جن میں پاسپورٹ، راشن کارڈز، آدھار کارڈز اور جنم داخلہ (برتھ سرٹیفیکیٹ) بھی ضبط کیا ہے اور ان دستاویزات کو تیار کرنے میں عالمی امین کی مدد کرنے والے چھ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس چندرکانت کھنڈوی اور انسپکٹر پولیس ٹھمبکر نے ایک اخبارنویسوں کو بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بنگلہ دیشی غیر قانونی طریقے سے ہزارکھولی میں رہائش پذیر ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر عالم انصاری کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی ہے۔

پوچھ گچھ میں عالم انصاری نے بتایا کہ ہزار کھولی میں رہنے والے ایک شخص اشفاق شیخ مناف قریشی نے شہر میں مکان حاصل کرنے میں اس کی مدد کی تھی۔اسی نے اس کا راشن کارڈ اور آدھار کارڈ تیار کیا تھا۔اس کے بعد قاسمی آل ان ون کے مالک اخلاق احمد محمد مصطفی، عمران شیخ رشید، اقبال خان، للت مراٹھے اور ذاکر علی عبد المجید خان نے جنم داخلہ، پاسپورٹ اور مختلف جعلی دستاویزات تیار کنے میں اس کی مدد کی تھی ۔

اس اطلاع کے بعد پولیس نے جمعہ کی صبح ان چھ افراد کو گرفتار کیا، وہیں ایک دیگر بنگلہ دیشی شہری ظہیر ہاشم مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

ملزمین یہ واردات یکم اکتوبر 2020 سے 5 نومبر 2020 کے درمیان انجام دیا تھا۔پولیس نے عالم انصاری کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے اور ساتھ میں ان سات ملزمین کے خلاف عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات اور غیر ملکی قانونی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سچن پاٹل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس چندرکانت کھنڈوی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس منگیش چوہان ،انسپکٹر پولیس ٹھمکبر ، اسسٹنٹ انسپکٹر پولس گنیش گیری کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر کانسٹیبل راجیندر چودھری ، پولس نائک شیام پوار ، یوگیش ٹھاکر ، ہیمنت دیور ، بھرت پاٹل ، دیپک خیرنر اور دیگر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.