ETV Bharat / state

Malegaon Bomb Blast Anniversary مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ کی 17ویں برسی، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر - مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ کی 17ویں برسی

مالیگاؤں شہر میں شب بارات کے موقع پر 2006 میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے۔ ممبئی سے تقریباً تین سو کلو میٹر کی دوری پر واقع صنعتی شہر مالیگاؤں کے بڑے قبرستان کے مین گیٹ، حمیدیہ مسجد کے احاطے اور مشاورت چوک پر شدت پسندوں نے پے در پے بم دھماکے کیے۔ اس معاملے کی آج 17ویں برسی ہے۔

مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ کی 17ویں برسی، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 5:18 PM IST

Updated : Mar 7, 2023, 7:07 PM IST

مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ کی 17ویں برسی، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

مالیگاؤں: بھارت کے منفرد شناخت رکھنے والے شہروں میں سے ایک شہر 'مالیگاؤں' بھی ہے، جو مساجد، مدارس، میناروں اور محنت کش مزدوروں کا شہر کہلاتا ہے۔ مالیگاؤں شہر میں 8 ستمبر 2006 کو سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے۔ ممبئی سے تقریباً تین سو کلو میٹر کی دوری پر واقع صنعتی شہر مالیگاؤں کے بڑے قبرستان کے مین گیٹ، حمیدیہ مسجد کے احاطے اور مشاورت چوک پر شدت پسندوں نے پے در پے بم دھماکے کیے۔

دراصل جمعہ کی نماز کے بعد لوگ دعا کر رہے تھے، تبھی اچانک دھماکے کی آواز نے انہیں لرزا دیا۔ دھماکے کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ اس دھماکے کی گونج بھارت ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی سنائی دی۔ ان خوفناک بم دھماکوں میں معصوم بچوں سمیت 35 سے زائد نمازی ہلاک جب کہ 250 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ بم دھماکوں کے بعد اُس وقت کے وزیراعلیٰ ولاس راؤ دیش مکھ، وزیر داخلہ آر آر پاٹل اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے مالیگاؤں کا ہنگامی دورہ کیا تھا۔ جب کہ مالیگاؤں میں ہونے والے اس بم دھماکے میں اے ٹی ایس نے شہر کے ہی 9 اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان پر مکوکا جیسی سنگین دفعات کے تحت انہیں جیل بھیج دیا تھا۔

اس سلسلے میں بڑا قبرستان انتظامیہ کمیٹی کے صدر ایڈووکیٹ نیاز لودھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کُل جماعتی تنظیم کے پلیٹ فارم سے ان 9 اعلیٰ تعلیم یافتہ بے قصوروں کی رہائی کیلئے قومی تفتیشی ایجنسی کی تازہ فرد جرم کو بنیاد بنا کر مسلم نوجوانوں کی مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت خصوصی این آئی اے عدالت میں داخل کی گئی، جس کی نہ صرف 'بھگوا ملزمین' نے مخالفت کی بلکہ انسداد دہشت گرد دستہ اے ٹی ایس نے بھی مخالفت کی اور اپنے جواب میں کہا کہ ان کی تفتیش درست ہے اور عدالت کو مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی بجائے دونوں گروپ کے ملزمین کو مقدمہ کا سامنا کرنے کا حکم دینا چاہئے لیکن 25 اپریل 2016 کو خصوصی این آئی اے عدالت کے جج وی وی پاٹل نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے بری کردیا۔ ان مسلم نوجوانوں کے مقدمہ سے بری کیئے جانے والے فیصلے سے بھگوا دہشت گردوں اور اے ٹی ایس کے قدموں کے نیچے سے زمین کھسک گئی اور انہوں نے خصوصی عدالت کے فیصلہ کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اس درمیان کُل جماعتی تنظیم کے رکن اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ پچھلے سترہ سالوں سے کل جماعتی تنظیم انصاف کیلئے حمیدیہ مسجد کے سامنے بڑا قبرستان کے گیٹ پر دھرنا احتجاج کررہی ہے اور اصل مجرمین کی گرفتاری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور ایک مطالباتی مکتوب کو مالیگاؤں پرانت آفیسر وجئے آئندہ شرما کو دیا گیا جس کو انہیں نے حکومت تک پہنچانے کا یقین دلایا ہے۔

وہیں بے قصور ملزمین میں سے ایک نورالہدی شمش الضحی نے کہا کہ بم دھماکہ کے اثرات اب تک ہماری زندگیوں پر رونما ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے ہماری زندگی کے قیمتی ایام کھو دیے اور ہمارے بچوں کی تعلیم ایک طویل عرصہ تک متاثر رہی، جس کی بھرپائی ہم آج تک نہیں کرپائے ہیں۔ جمعیۃ علمائے ہند کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے دعوی کیا کہ مالیگاؤں 2006 بم دھماکوں کو 17 برس مکمل ہوگئے ہیں لیکن مقدمہ باقاعدہ سماعت شروع ہونے سے کوسوں دورہے، جس کے سبب انصاف میں تاخیر ہورہی ہے۔ مالیگاؤں 2006 بم دھماکہ مقدمہ کے برعکس 2008 بم دھماکہ مقدمہ کی سماعت اپنے آخری مراحل میں ہے، اب تک 300 سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج مکمل ہوچکا ہے اور مزید 20/25 سرکاری گواہان کے بیانات کا اندراج ہونا باقی ہے۔ جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر دونوں مقدمات میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے مداخلت کی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو انصاف حاصل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Malegaon Bomb Blast مالیگاؤں 2008 بم دھماکے کی 14 ویں برسی، لواحقین انصاف کے منتظر

Last Updated : Mar 7, 2023, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.