سیکولر اتحاد کی حکومت سازی کے پیش نظر کانگریس اور این سی پی حلقوں میں بےحد جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔
شاہ گنج میں واقع گاندھی بھون کے سامنے کانگریس رہنماؤں نے آتش بازی کی، اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کانگریس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئی حکومت اپنی مدت کار بھی مکمل کریگی اور عوامی توقعات پر کھری اترے گی۔
انیل مالودے نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں بی جے پی نے اپنے ساتھیوں سمیت عوام کو دھوکہ دیا اور اس دھوکے بازی کی وجہ سے دھوکہ باز سرکار کے نام سے مشہور ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں حکومت نے فرقہ پرستی کو بڑھانے کے سیوا کچھ کام نہیں کیا اس لیے اس حکومت کو سبق سکھانے کے لیے کانگریس، این سی پی اور سینا نے متحد ہوکر حکومت بنانے جارہی ہیں۔