ETV Bharat / state

'مجلس ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہی ہے' - پارلیمنٹ میں مسلم مسائل پربحث

ممبئی کے مالونی کالونی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے سیمانچل حلقہ کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہی ہے ہم کسی بھی قوم کے درمیان نفرت نہیں پھیلانا چاہتے ہمارا کام محبت اوربھائی چارے کا ہے ۔

majlis-is-fight-to-save-countrys-constitution
'مجلس ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہی ہے'
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 8:07 AM IST

اخترالایمان نے کہا کہ مجلس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی وہ رہنما ہیں جو کہ پارلیمنٹ میں جا کر خاموش نہیں بیٹھتے این آر سی، سی اے اے کے علاوہ تین طلاق بل کے خلاف بیرسٹر اسدالدین اویسی نے زور دارطریقے سے آواز اٹھائی۔

ااخترالایمان نے کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے متعلق کہا کہ جب پارلیمنٹ میں مسلم مسائل پربحث ہوتی ہے تو کانگریس کے اراکین پارلیمان پارٹی لائن پر قائم رہتے ہوئے خاموش رہتے ہیں اور جو لوگ ہم پر الزام عائد کرتے ہیں کہ ووٹ کٹوا ہیں تو یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ کیونکہ ملک کے آئین کے مطابق ہر کسی کو انتخاب لڑنے کا حق ہے اور ہر کسی پارٹی کو اپنےامیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا پورا پورا اختیار ہے اور جولوگ پہلے بہار اسمبلی میں سوکالٹ سیکولرز کہی جانے والی پارٹی کے اراکین منتخب ہو کر جاتے تھے وہ خاموش رہتے وہ عوامی مسائل سے چشم پوشی کرتے تھے جب کہ مجلس کے پانچ اراکین اسمبلی کامیابی ہو کر آئے ہیں وہ خاموش کبھی نہیں بیٹھے گے اور سبھی عوام کے مسائل کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی سے لے کر اب تک ہمارے علماء کرام کابہت ہی کلیدی کردار رہا ہے۔ اور انہیں نہ کوئی ٹھیکے داری چاہیے اور نہ کوئی تخت و تاج ، ہمارے علماء انصاف پسند ہے میری علمائے کرام سے اپیل ہے کہ وہ عوام کو صحیح راہ ضرور بتائیں کیونکہ پانچ برس میں ایک مرتبہ ووٹ دینے کا وقت آتا ہے تب ہم سوج بوجھ سے فیصلہ کریں جیسا کہ بہار میں سیمانچل کے لوگوں نے کیا میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پراپنی ماں بہنوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہوش مندی کا ثبوت دیا۔اور صبح سے ہی قطار میں لگ کر پہلے ووٹ دیا اور پھر گھر کا چولہا جلایا۔

اخترالایمان نے سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ دن میں اقلیتوں کے حق کی باتیں کرتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں فرقہ پرستوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف سازش رچتے ہیں۔ مجلس کا ایک ایک نمائندہ کوئی بھی اپنے آپ کو لیڈر نہیں کہتا وہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کا کام کرتے ہیں ہمارے صدر صرف اور صرف بیرسٹر اسدالدین اویسی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ ممبئی مہانگر پالیکا کے انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کے اراکین کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کریں تاکہ ہماری اور آپ کی زیادہ سے زیادہ طاقت بڑھے۔

'مجلس ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہی ہے'

ایک سوال کے جواب میں اخترالایمان نے کہاکہ ہم پرجو الزام لگایا جاتا ہے۔ کہ ہم بی جےپی کی ’بی‘ٹیم ہیں تو میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ جو عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ ہم اپنی ناکامی کوچھپانے کے لیے ہم پرالزامات عائد کرتے رہتے ہیں ایسی پارٹیوں کو عوام نے سمجھ لیا ہے جس کا نتیجہ بہار الیکشن کی شکل میں آپ لوگوں کے سامنے ہیں۔ہم کسی کی اے یا بی پارٹی نہیں ہیں بلکہ بیرسٹر اسدالدین اویسی ہر دم اے رہے ہیں اور انشاء اللہ اے ہی رہیں گے۔

انہوں نے ممبئی میں عوام کی جانب سے بہار سے نومنتخب اراکین اسمبلی کا جگہ جگہ شانداراستقبال کیے جانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔بہار سے آنے والے پانچوں اراکین اسمبلی میں اختر الایمان کے علاوہ شاہ نوازعالم، اظہار اسمی، انذر نعیمی اور رکن الدین کا ممبئی اور ایم آئی ایم کے ترجمان اور بہار کور کمیٹی کے رکن ایوب آئی شیخ کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔ اس موقع پربہار کے دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی ایم آئی ایم کے ترجمان ایوب آئی شیخ نے کہا کہ انشاء اللہ ممبئی اور مہاراشٹر میں بھی ہماری پارٹی نئی تاریخ مرتب کرے گی۔ ایوب شیخ نےمزید بتایا کہ پارٹی کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہار اسمبلی الیکشن میں امیدوار میدان میں اتارے جس کے شاندار نتائج آئے اور پانچ اراکین اسمبلی مسلمانوں اور دبےکچلے لوگوں کی آواز بن کر ایوان اسمبلی میں پہنچے جہاں وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.