ETV Bharat / state

Maharashtra Waqf Board مہاراشٹر وقف بورڈ نے وقف املاک کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا - ممبئی اردو نیوز

مہاراشٹر وقف بورڈ کے 13000 سے زیادہ املاک کے منتظمین نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 2:24 PM IST

مہاراشٹر وقف بورڈ نے وقف املاک کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا

ممبئی: مہاراشٹر میں وقف بورڈ کے 13000 سے زیادہ املاک کے منتظمین سے مہاراشٹر وقف بورڈ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اس میں کئی اہم جانکاریاں اُن املاک کے منتظمین سے طلب کی ہیں۔ اُن میں ملکیت کا کرایہ، ملکیت کی آمدنی کا حساب کتاب، ملکیت کی مکمل تفصیل، وقف کی ملکیت سے کاروبار سمیت دیگر تمام جانکاریاں وقف بورڈ کے دفتر میں جمع کرنے کے لیے کہا ہے۔ وقف بورڈ کے سی او معین تحصیلدار نے کہا کہ یہ ساری تفصیلات اس لیے طلب کی جارہی ہیں تاکہ وقف کی املاک کا صحیح حساب کتاب رکھا جا سکے۔ املاک کی آمدنی کا صحیح حساب کتاب ہو جس سے فلاحی کاموں کی انجام دہی کے لیے اس ادارے کی مالی حالت بہتر ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں کئی ایسے مقامات پر وقف کی املاک بہت ہی معمولی کرائے پر دی گئی ہیں جو ایک زمانے سے قدیم نظام کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔ جن کے موجودہ بھارتی بازار میں ہونے والے کرائے سے کافی کم ہے۔ اس لیے ہماری یہ کوشش ہے کہ وقف کی املاک کا صحیح کرایہ حاصل کیا جاسکے۔ اُس کے لیے ہمیں وقف اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد اور ناندیڑ میں کئی ایسی وقف کی ملکیت ہیں جو بہت ہی معمولی کرائے پر دی جارہی تھی اور ایک ہی ٹھیکیدار کو یہ مل رہی تھی۔ وقف بورڈ نے اس روایت کو ختم کیا اور ان جگہوں کے ٹینڈر جاری کیے۔ بعد میں یہی جگہیں پرانے کرائے سے کئی گنا زیادہ مارکیٹ کے مطابق طے کرائے پر جاری کی گئیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ کرایہ زیادہ ہوگا تو اُس کا فائدہ سیدھے سیدھے وقف کی اس ملکیت اور اس ادارے کو ہوگا جس کے تحت یہ املاک ہے۔ جب آمدنی میں اضافہ ہوگا تو فلاحی کاموں کے لئے اسی رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر بات کریں تو مہاراشٹر میں وقف املاک سے ایک برس کی ہونے والی آمدنی محض ساڑھے چار کروڑ روپے ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra State Waqf Board مہاراشٹر وقف بورڈ کا نئی ملازمتوں کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.