ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے دو ہزار سے زائد افراد پر قانونی کاروائی کی نوٹس جاری - مہاراشٹر وقف بورڈ کے تاشیلدار

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے وقف املاک کا صحیح استعمال، بورڈ کی آمدنی میں اضافہ، بورڈ کے ذریعہ فلاح عامہ کے کام کرنے اور اداروں کے ذریعہ کام کو شفاف بنانے کے مقصد سے کئی دلیرانہ فیصلے لئے جارہے ہیں۔ گزشتہ پانچ ماہ میں تقریباً دو ہزار افراد کے خلاف فوجداری نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔Maharashtra Waqf Board CEO

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے دو ہزار سے زائد افراد پر قانونی کاروائی کی نوٹس جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 7:39 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے دو ہزار سے زائد افراد پر قانونی کاروائی کی نوٹس جاری

اورنگ آباد:مہاراشٹر وقف بورڈ کے سی ای او معین تاشیلدار نے کہا وقف املاک پر ناجائز قبضہ جات، وقف املاک کے غیر قانونی استعمال عدالتی معاملات و تنازعات وغیرہ سے نمٹنے کی خاطر بورڈ میٹنگ نے لیگل سیل کا کام کاج و ذمہ داری کسی قابل لاء فرم کے سپرد کرنے کو منظوری دی ہے۔ لہذا اس سمت میں ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وقف ٹریبیونل ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت وقف سے متعلق مقدمات میں عدالتوں میں پیروی کرنے اور فیصل کروانے کی ذمہ داری لاء فرم کے سپرد کی جائے گی۔

تاشیلدار نے مزید اطلاع دی کہ لیز پر دی گئی وقف جائیدادوں اور وقف املاک کے متوالیوں کے ذریعہ لیز رولیس پر عمل آوری نہ ہونے کی حقیقت کا پتہ چلا ہے۔ اس لیئے وقف بورڈ کی جانب سے لگ بھگ 13500 وقف اداروں اور متولیوں کو نوٹسیں جاری کی گئی تھیں۔ ان نوٹسوں کے ذریعہ ہر ایک ادارہ اور متولی کو وقف املاک سے متعلق سیلف ڈکلیئریشن کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ وقف اراضی کا رقبہ، کس کام کے لئے استعمال کی جا رہی ہے، اس میں رہائشی اور کمرشیل اراضی کتنی ہے، اس وقف املاک سے کتنی آمدنی ہوتی ہے۔وقف بورڈ کو وقف فنڈ کی شکل میں کتنی رقم دی جاتی ہے ، اس اراضی کی خرید و فروخت تو نہیں کی گئی ہے، نا جائز قبضہ تو نہیں ہے وغیرہ مکمل تفصیلات متوالیوں اور لیز ہولڈرس سے منگوائے گئے تھے۔ ان میں سے 800 وقف اداروں اور متولیوں اداروں اور متولیوں کی جانب سے نوٹس کے جوابات میں مکمل تفصیلات داخل کی جاچکی ہیں۔

تاشیلدار نے کہا اب دوسرے مرحلہ کے تحت ہم نے پورے مہاراشٹر میں واقع وقف جائیدادوں کو چار مختلف زمروں میں تقسیم کر کے انھیں A,B,C,D اس طرح کی زمرہ بندی کی ہے ۔ 70 وقف اداروں کو A زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے چنندہ 5 تا 10 اداروں کو نونسیں جاری کی گئی ہیں ۔ تاشیلدار نے بتایا کہ جن بڑے وقف اداروں میں دو فریقین میں تنازعہ جاری ہو، وہاں وقف بورڈ کی جانب سے باضابطہ ایڈ منسٹریٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شولا پور کے چراغ علی قبرستان اور پر بھنی میں قربان شاہ علی درگاہ میں تنازعہ کے پیش نظر ایڈ منسٹریٹر مقرر کیا جا چکا ہے۔

وقف بورڈ سی ای او نے بتایا ہے کہ ممبئی میں کھولا گیا دفتر صرف علاقائی دفتر ہے، مرکزی دفتر اورنگ آباد میں ہوگا وقف کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ 4.30 تا 6.30 بجے کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت شروع ہوئی ہے۔ اس کے بعد ریاست کے تمام ضلعی دفاتر کو بھی آن لائن سماعت کے لیے جوڑ دیا جائے گا۔ ہم اس کے لیے موثر انٹرنیٹ سروس بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس عمل کو ایک ماہ کے اندر شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لو جہاد کمیٹی کو منسوخ کیا جائے، ابو عاصم کا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے مطالبہ

وقف بورڈ سی ای او نے بتایا ہے کہ نئے اداروں کے رجسٹریشن کے لیے وقف بورڈ کی جانب سے آن لائن عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس میں اوٹی پی اور دیگر تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس مسئلے کی ذمہ داری قابل آئی ٹی لوگوں کو دی گئی ہے۔ متعلقہ افراد کو جلد ریلیف ملے گا۔ وقف بورڈ سی ای او نے بتایا ہے کہ مستقبل میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے۔ اس کا مقصد مستقبل میں آمدنی میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ ہمارا مقصد مسلم طلباء کی تعلیم اور صحت میں مدد کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.