ETV Bharat / state

Violent clashes In Akola اکولہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : May 14, 2023, 11:14 AM IST

مہاراشٹر کے اکولہ کے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں دو پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس تصادم کے بعد اکولا شہر میں دفعہ 144 امتناعی حکم نامہ نافذ کیا گیا ہے۔

اکولہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، دفعہ 144 نافذ

اکولہ (مہاراشٹر): ریاست مہاراشٹر کے اکولہ میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ اور پتھر بازی کے درمیان ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے۔ مہاراشٹر کے اکولا کے ایس پی سندیپ گھُگے کہا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کے حکم پر اکولا شہر میں دفعہ 144 امتناعی حکم نامہ نافذ کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز اکولہ شہر کے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اکولا کلکٹر نیما اروڑہ کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپ کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعہ کے بعد ایک بڑی بھیڑ نے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن کے باہر مارچ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد ہجوم نے علاقے میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس کو حالات کو قابو میں لانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ یہ تصادم ایک گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مبینہ کوشش کے بعد شروع ہوا۔

بتایا گیا کہ اکولہ میں دو گروپوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شہر میں سخت سکیورٹی تعینات ہے ایک شخص کو سول ہسپتال پہنچایا گیا ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ بتایا گیا کہ اب تک اس معاملے میں 26 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں دو پولیس اہکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اکولہ شہر کے گنگادھر چوک، پولا چوک اور ہری ہر پیٹھ کے قریب علاقوں میں تصادم ہوا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے مذہبی رہنما سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کردیا اور پھر پتھر بازی شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : Old Tree Falls On Tin Shed ٹین شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک، 30 زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.