ETV Bharat / state

مہاراشٹرتشدد: ملی تنظیموں نے سزا کا مطالبہ کیا - ملّی تنظیموں کے نمائندگان

ملی تنظیموں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ہونے والے تشدد کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور بے گناہوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

مہاراشٹرتشدد: ملی تنظیموں نے اصل ذمہ داروں کی شناخت کرکے سزا کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:07 PM IST

ملّی تنظیموں کے نمائندگان نے کہا کہ ممبئی میں 12 نومبر جمعہ کے دن توہینِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور تریپورہ کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے سلسلے میں جو بند کا اعلان کیا گیا تھا اُس کے بعد مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں حالات خراب ہوئے۔ جمعہ اور سنیچر کے روز کچھ علاقوں میں تشدد کے واقعات ہوئے۔

اُس میں خدشہ یہ ہے کہ بہت سے بے گناہوں کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ہم مہاراشٹرا گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ جو تشدد ہوا ہے اس کی باریک بینی سے جانچ کی جائے۔

اس میں کوئی سازش ہو سکتی ہے، جو لوگ اِس تشدد کے پیچھے ہیں اُن کو سخت سے سخت سزا دی جائے، بے گناہوں کو پریشان نہ کیا جائے اور ممبئی کی ملّی تنظیمیں حکمتِ مہاراشٹر کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ بہت جلد اُنہوں نے حالات پر قابو پا لیا۔

اطلاع کے مطابق جہاں جہاں تشدد کے واقعات ہوئے ہیں وہاں حالات قابو میں آ رہے ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ جلد از جلد ہماری مہاراشٹر حکومت حسبِ معمول امن و امان قائم کر لے گی۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ مہاراشٹر گورنمنٹ چونکہ اچھا کام کر رہی ہے۔

یہ اُنہیں بدنام کرنے کی ایک سازش ہے، کچھ عناصر اس حکومت کو بدنام کرنے کے درپے ہے۔

ملّی تنظیموں نے کہا کہ اُنہیں اس کی طرف بھی غور کرنا چاہیے۔ اس طرح کے حالات آئندہ پیدا نہ ہو، اُسکا سد باب کرنے کی ضرورت ہو، ہم مسلمانوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہر جگہ امن و امان قائم رکھیں۔ پولیس اور انتظامیہ کا تعاون کریں، ہم امید کرتے ہیں کہ اِس اپیل کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر بند کے دوران تشدد، آئی جی کا دورہ

وہیں اس میٹنگ میں ملّی تنظیموں کے نمائندگان مولانا محمود خان دریابادی، فرید شیخ،مولانا اعجاز کشمیری، مولانا عبد الجلیل انصاری، مولانا انیس اشرفی، شاکر شیخ، نعیم شیخ وغیرہ شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.