ETV Bharat / state

شیوسینا کے 400 کارکنان بی جے پی میں شامل - سینا کے ہندوتوا نظریہ کی حمایت

مہاراشٹر میں شیوسینا نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس سے اتحاد کرکے جلد ہی حکومت بنائی ہے۔

مہاراشٹر: شیوسینا کے 400 کارکن بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 11:15 AM IST

مہاراشٹر میں شیوسینا کے 400 کارکنان دھاروی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

شیوسینا کارکنان کے مطابق وہ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لیے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ اتحاد کرنے پر ناراض تھے۔

مہاراشٹر: شیوسینا کے 400 کارکن بی جے پی میں شامل
مہاراشٹر: شیوسینا کے 400 کارکن بی جے پی میں شامل
بی جے پی میں شامل کارکنان کے وفد کی سربراہی کرنے والے شیوسینا کے رہنما رمیش نادر نے کہا ' میں 10 سال سے شیوسینا کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ہم سینا کے ہندوتوا نظریہ کی حمایت کر رہے تھے۔'

رمیش نادر نے کہا کہ 'مجھے لوگوں کی خدمت کے لیے ایک عہدہ دیا گیا تھا لیکن چونکہ سینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے، اسی لیے ہم سب نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔'

واضح رہے کہ بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انہیں مکمل اکثریت حاصل تھی۔ شیوسینا ڈھائی سال سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر اصرار کررہی تھی لیکن بی جے پی نے کہا کہ ایسی کوئی تفہیم نہیں ہے ۔بعد میں شیوسینا نے غیر بی جے پی حکومت بنانے کے لیے این سی پی اور کانگریس سے بات چیت کی۔

اس کے بعد 28 نومبر کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں ٹھاکرے اور شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے دیگر 6 افراد نے حلف لیا۔

سینا، این سی پی، کانگریس کے مہا وکاس اگھاڑی کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے 18 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور وہ یہ عہدہ سنبھالنے والے اپنے خاندان کے پہلے فرد بھی ہیں۔

Intro:Body:

Maharashtra: Upset over Thackeray's move, 400 Shiv Sena workers join BJP

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.