ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کا وزیراعلی بننا طے - بھارتیہ جنتا پارٹی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما جینت پاٹل نے اعلان کیا کہ 'مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے کو 'مہا وکاس اگھاڑی' کا رہنما بھی متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔

: ادھو کا وزیراعلیٰ بننا طے
: ادھو کا وزیراعلیٰ بننا طے
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 7:43 PM IST

Updated : Nov 26, 2019, 8:07 PM IST

ممبئی کے شیواجی پارک میں ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ کے طور پر لیں گے۔

مہاراشٹر میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیوسینا کے اتحاد کے با وجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومت بنانے کے چوتھے دن ہی وزیراعلی دیویندر فڑنويس نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جس کے بعد شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا وزیراعلی بننے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر مداخلت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو 27 نومبر کی شام تک اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی جبکہ دیویندر فڑنويس نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

گزشتہ جمعہ کو کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے درمیان حکومت سازی کی بات ہوئی اور ان پارٹیوں کے حکومت بنانے کی بحث شروع ہو گئی تھی لیکن اگلی صبح ہی ریاست سے صدر راج ہٹا لیا گیا اور گورنر نے دیویندر فڑنويس کو وزیراعلی اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا تھا۔

اجیت پوار کے اس قدم سے سے ان کے چچا اور این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کا نہیں ہے اور انہوں نے پارٹی اپنے تمام ارکان اسمبلی کو یکجا کرنا شروع کیا اور شام تک زیادہ تر ممبران اسمبلی ان کے ساتھ آ کھڑے ہوئے۔

یہاں تک کہ وہ رکن اسمبلی جنہوں نے اجیت پوار کے ساتھ حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیا تھا وہ بھی پارٹی کے ساتھ آ گئے اور اجیت پوار الگ تھلگ پڑ گئے۔

ان دونوں کو حلف دلانے کے معاملے میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے مشترکہ طور سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے بی جے پی کو فوری طور پر اکثریت ثابت کرنے کا حکم دینے کی گزارش کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے حکم صادر کرتے ہوئے 27 نومبر تک اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا تھا لیکن بی جے پی پاس ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد نا ہونے کے بعد اس نے ہتھیار ڈال دیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 26, 2019, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.