ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں یکم مئی تک 'بریک دی چین' کے تحت سخت پابندیوں کا اعلان

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 9:51 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے یکم مئی تک ریاست بھر میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے میں 15 دنوں تک دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ رات میں کرفیو بھی جاری رہے گا۔

مہاراشٹر میں یکم مئی تک 'بریک دی چین' کے تحت سخت پابندیوں کا اعلان
مہاراشٹر میں یکم مئی تک 'بریک دی چین' کے تحت سخت پابندیوں کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'بریک دی چین' کے تحت ان سخت قوانین کا اعلان کیا گیا ہے اور ان پر عمل کرنے سے ہی ہم کورونا پر قابو پا سکتے ہیں اور اب جنگ شروع ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست میں ٹرینوں، بسوں، ٹیکسیوں اور آٹو رکشہ والوں کے ساتھ لازمی خدمات جاری رہیں گی۔ تمام کمپنیاں، ادارے، عوامی مقامات، تقریبات، خدمات سوائے ضروری اشیاء کے علاوہ بند رہیں گے۔ اسپتالوں، میڈیکل چیک اپس، کلینکس، ویکسینز، میڈیکل انشورنس آفس، ڈرگ اسٹورز، ڈرگ کمپنیاں سمیت دیگر طبی خدمات اور سہولیات جاری رہیں گی۔ وہ اپنی دیگر طبی مصنوعات ڈیلر خدمات، ویکسین کی تیاری اور فراہمی، سینیٹائزر، ماسک، طبی سامان، ان کے دوسرے حصوں خام مال اور متعلقہ خدمات کی تقسیم جاری رکھ سکیں گے۔

اناج کی دکانیں، سبزی، پھل، دودھ، بیکری، مٹھائیاں اور کھانے پینے کی ہر قسم کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ کولڈ اسٹوریج اور گودام کی خدمات بھی جاری رہیں گی۔ریزرو بینک آف انڈیا اور بینک سے متعلق دیگر خدمات جاری رہیں گی۔ اسٹاک مارکیٹ، سیبی رجسٹرڈ ذخائر، کلیئرنگ کارپوریشنز بھی جاری رہیں گے۔ زراعت اور زراعت سے متعلق خدمات کے ساتھ ساتھ زرعی کھاد، بیج، اوزار کے ساتھ مرمت کی خدمات بھی جاری رہیں گی۔ پٹرول پمپ اور پیٹرولیم سے متعلق مصنوعات جاری رہیں گی۔

ہر قسم کی کارگو خدمات جاری رہیں گی۔ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ سروسز، آئی ٹی خدمات بھی جاری رہیں گی۔ سرکاری اور نجی سیکیورٹی خدمات جاری رہیں گی۔ بجلی اور گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ پوسٹ سروس بھی جاری رہے گی۔ کسٹم ہاؤس ایجنٹ، ویکسین ٹرانسپورٹرز، منشیات کے ٹرانسپورٹرز اور دیگر منشیات کی مصنوعات کی آمدورفت بھی جاری رہے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام جاری رہے گا اور اس پر کچھ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صرف ڈرائیور اور دیگر دو افراد کو ہی آٹو رکشہ میں بیٹھنے کی اجازت ہے۔ صرف ٹیکسی ڈرائیور اور مسافروں کو سفر کی اجازت ہے۔ بسوں میں صرف بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ کھڑے رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نجی ٹرانسپورٹ صرف ہنگامی صورتحال کے دوران خدمات مہیا کرسکتی ہے۔

اس سے پہلے ریاستی حکومت نے 50 افراد کو شادیوں میں شرکت کی اجازت دی تھی مگر اب نئی گائیڈ لائن میں شادی کی تقریبات اور سیاسی جلسوں اور عوامی تقریبات کے لئے بھی نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، جس کے تحت شادی کے مہمانوں کی تعداد 25 کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی مذہبی، معاشرتی، ثقافتی یا سیاسی پروگراموں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ شادی کے لئے آنے والے تمام مہمانوں کو ویکسنیشن یا آر ٹی پی سی آر جانچ کی رپورٹ لازمی ہوگی یا کورونا ٹسٹ کی رپورٹ ساتھ می رکھنا ہوگا۔ اگرجانچ نہیں کی جاتی ہے تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سیاسی پروگراموں پر پابندی ہے مگر کوئی پارٹی منصوبہ بند انتخابی مہم کے لئے میٹنگ کرنا چاہتی ہے تو اسے سرکاری ضابطوں کی تعمیل کرتے ہوئے مقامی ضلع کلکٹر کی اجازت درکارہوگی۔

اس دوران کیا کیا بند ہوگا؟

اطلاعات کے مطابق ریستوران، بار اور ہوٹلوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، یہاں سے صرف پارسل سروس مہیا کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ خدمت صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک مہیا ہوگی۔ سڑک کے کنارے یعنی فٹ پاتھ پر لگنے والی تمام دکانیں بند رہیں گی۔

اخبارات اور رسالے صرف ہوم ڈیلیوری سروس ہی رہیں گے۔ سنیما گھ ، تھیٹر، دکانیں، مال، شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔ تمام مذہبی مقامات،سیاسی، مذہبی، تقافتی پروگراموں کے علاوہ تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔ ہیئر ڈریسر، اسپاس سلون، بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔ اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.