ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں تنخواہوں میں اضافے اور سرکاری مراعات کے لیے ایس ٹی ملازمین نے ہڑتال شروع کی ہے۔ یہ ہڑتال ملازمین نے ریاست گیر سطح پر شروع کی ہے۔
مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے جو پانچ فیصد مہنگائی بھتے کا اعلان ہوا ہے وہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔'
ملازمین کے مطابق کم تنخواہوں کی وجہ سے ملازمین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مایوسی کی وجہ سے ملازمین خودکشی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ جاری
اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ 'انہیں ماضی کی طرح ریاستی حکومت کے ماتحت کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین کی طرح انہیں بھی سرکاری مراعات مل سکیں۔'