ETV Bharat / state

قُربانی کے معاملہ پر نواب ملک کا طنز، قربانی اللہ کو پیاری ہوگئی - اردو نیوز ممبئی

مہاراشٹر میں قربانی کی گائیڈ لائنس جاری ہوئی۔ حکومت نے پچھلے برس کی طرح مسلمانوں کے دل پر ضرب لگا دیا۔ اُمید تھی کہ مسلم وزراء اس پر آواز بلند کریں گے، لیکن سب بے سود رہا۔ مسلم اراکین اسمبلی نے اپنی دبی آواز کو اٹھانے کی کوشش کی۔ امین پٹیل، ذیشان صدیقی اور مسلم اراکین اسمبلی نے مسلم وزراء سے بات کر کے مطمئن ہو گئے کہ حکومت قربانی کے لیے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کو تبدیل کرے گی۔

qurbani in maharashtra
مہاراشٹر میں قربانی کی گائیڈ لائنس جاری
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Jul 6, 2021, 8:36 PM IST

لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ علامتی قربانی کیا ہے؟ یہ سوچ کہاں سے آئی؟ اس سوچ اور اس کی تخلیق کس نے کی۔ اس سوال کا جواب نا تو ہمارے پاس ہے اور نا ہی مسلم اراکین اسمبلی کے پاس۔ نا ہی وہ اس کا مطلب سمجھ رہے اور ناہی سمجھا پا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کئی اراکین اسمبلی سے ہم نے بات کی۔ کئی نے فکر جتائی لیکن جسے فکر ہونی چاہئے اس نے اس مذہبی فریضے کو لیکر طنز کیا۔ طنز سے زیادہ مذاق کیا۔ قربانی کے سوال پر کہا کہ قربانی اللہ کو پیاری ہو گئی ہے۔ ہاں قربانی اللہ کو پیاری ہوگئی۔ یہ الفاظ ہیں ریاست کے مسلم وزیر نواب ملک کے۔

ملک سے جب ہم نے اس اہم فریضے کو لیکر بات کی تو نواب ملک کا رویہ بہت سخت تھا۔ اُنہوں نے قربانی کے موضوع سے لگاتار کنارہ کشی اختیار کرتے نظر آئے۔ اُنہوں نے قربانی کو لیکر کہا کہ یہ کوئی اہم معاملہ نہیں ہے۔ اہم معاملات دوسرے ہیں۔

ہم نے ریاستی وزیر حسن مشرف سے بھی بات کی لیکن مشرف کا قُربانی پر بات کرنا ایسا لگتا ہے یہ حکومت کے سامنے کسی گناہ عظیم سے کم نہیں ہے۔ مشرف سے علامتی قربانی کا جب سوال کیا گیا تو انہوں کنارہ کشی اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر: قربانی کے لیے حکومتی گائیڈ لائنز پر تذبذب برقرار

Last Updated : Jul 6, 2021, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.