مہاراشٹر کی سب سے بڑی جیل سمجھی جانے والی پونے کی یروڈا جیل سے ملک کی پہلی 'جیل سیاحت' شروع ہوئی ہے۔ اس جیل کی ڈیڑھ سو سال کی تاریخ ہے اور یہ برطانوی دور حکومت میں تعمیر کی گئی تھی۔ آزادی سے قبل کے دور میں، بھارت کے بہت سے عظیم مجاہدین برطانوی حکومت کے خلاف لڑتے ہوئے اس جیل میں قید تھے۔
مذکورہ جیل کے احاطے میں مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مابین تاریخی پونا معاہدہ بھی ہوا تھا۔
مہاتما گاندھی اور باباصاحب امبیڈکر نے بیرکوں کے سامنے درخت کے نیچے پونا معاہدہ کیا تھا۔
اس طرح کے تاریخی واقعات کے ، یرووادہ جیل سے منسلک ہیں۔مگر عام آدمی اس سے ناواقف ہے۔ تاہم ، جیل کی مجموعی تاریخ کو دیکھتے ہوئے، مہاراشٹرا حکومت نے 'جیل ٹورزم' کے تصور کو متعارف کیا ،اس عمارت کو دیکھنے اور اس کی تاریخی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرانے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے آج اس کا آغاز کیا۔