ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتما مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 2 جون یعنی جمعہ دوپہر میں کیا جائے گا، ان نتائج کو آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن ظاہر کیا جائے گا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کونکن، مارچ 2023 کے سیکنڈری اسکول فائنل سرٹیفکیٹ (کلاس 10ویں) کے امتحان کا نتیجہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس پر 2 جون کو دوپہر 01.00 بجے آن لائن جاری کیا جائے گا۔
سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (جماعت10ویں) مارچ 2023 کے امتحان میں شامل ہونے والے تمام طلباء کے مضمون کے لحاظ سے ترمیم شدہ نمبر درج ذیل سرکاری ویب سائٹس سے دستیاب ہوں گے اور مذکورہ معلومات کی ایک کاپی (پرنٹ آؤٹ) لی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ https://mahresult.nic.in/ طلباء کے نتائج کے ساتھ مختلف شماریاتی معلومات بھی فراہم کرے گی۔ ریاست میں تقریباً 21 ہزار ایس ایس سی اسکول ہیں۔ ان میں سے دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات 02 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک 5,033 امتحانی مراکز پر منعقد ہوئے تھے۔ تقریبا 14 لاکھ طلبہ اس امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ اس سے پہلے مہاراشٹرا ایچ ایس سی کلاس 12ویں کے امتحان کے نتائج 25 مئی کو جاری کیے گئے تھے، اور پاس کی مجموعی شرح 91.25 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Results For 10th & 12th دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان جون میں ہوگا، جے کے بوس
یو این آئی