ETV Bharat / state

دیہی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے قرض - ASIAN DEVELOPMENT BANK

ریاست مہاراشٹر میں دیہی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے 200ملین ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

author img

By

Published : Sep 9, 2019, 11:38 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:52 AM IST

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج 200ملین ڈالر کے ایک قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے، تاکہ ریاست مہاراشٹر کے 34اضلاع میں سبھی موسم کے لئے ساز گار دیہی سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

اس کا مقصد سڑک تحفظ کو بہتر بنانا اور دیہی علاقوں کو بازاروں اور سروسز سے بہتر طورپر جوڑنا ہے۔

مہاراشٹر دیہی کنکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کے لئے قرضہ جاتی معاہدے پرحکومت ہند کی طرف سے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے 'ایڈیشنل سیکریٹری' سمیر کمار کھرے اور اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے 'ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر' سبیا ساچی مترا نے دستخط کئے۔

پروجیکٹ ایگریمنٹ پر محکمہ فائننس کے انڈر سیکریٹری والٹر ڈی میلو اور مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے سیکریٹری ، نیز مہاراشٹر رورل روڈ ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن (ایم آر آر ڈی اے) کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او)پروین کیڈے نے دستخط کئے۔
قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کے بعد کھرے نے کہا کہ دیہی کنکٹیٹویٹی کو بہتر بنانا حکومت ہند کی کلیدی ترجیحات میں سے ایک ہے، جس سے پروجیکٹ سے وابستہ اضلاع میں دور دراز کی دیہی برادریوں میں روزی روٹی کمانے کے امکانات کو بڑھانے اور غریبی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کنکٹیویٹی بڑاھنے اور بازاروں تک بہتر رسائی سے کسانوں کو اپنی زرعی پیداواریت اور آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مترا نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ سے 21,00کلومیٹر دیہی سڑکوں کی حالت بہتر بنے گی، جو ہر موسم سے متعلق معیارات کے مطابق ہوگی اور جو آب و ہوا اور حفاظتی خصوصیات پر کھری اترے گی۔
یہ سڑکیں دیہی برادریوں کو پیداوری زرعی علاقوں اور سماجی اقتصادی مراکز سے جوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سڑک کی تعمیر کے بعد 5 سال تک ان کی دیکھ بھال کرنے کا التزام بھی کیا گیا ہے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.