ETV Bharat / state

شیوسینا کی نئی فہرست، سنجے راؤت باہر - سامنا کے مدیر سنجے راؤت

شیوسینا نے میڈیا میں پارٹی کا چہرہ اور اپنے ترجمان اخبار سامنا کے مدیر سنجے راؤت کو مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے موقعے پر پارٹی کا موقف پیش کرنے والے رہنماؤں کی فہرست سے باہر رکھا ہے۔

شیوسینا کی نئی فہرست، سنجے راؤت باہر
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 8:38 PM IST

شیوسینا کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے 18 رہنماؤں پر مشتمل ایک فہرست تیار کی ہے جو مختلف معاملات پر پارٹی کا موقف اور رد عمل پیش کریں گے۔

پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہرشل پردھان نے میڈیا آرگنائزیشنز سے درخواست کی ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں وہ ان سے بات کریں۔

اس فہرست میں اروند ساونت، نیلم گونہے، وشاکھا راؤت، بھاؤنا گاؤلی، راہل شیوالے، دھیریہ شیل مانے، انل پرب، منیشا کاینڈے اور سنیل شندے کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سورج چوہان، سچن اہیر، ورون دیسائی، ہیمراج شاہ، سائی ناتھ درگے، کشور کنہیرے، شیتل مہاترے اور شبھا راؤل بطور ترجمان پارٹی کا موقف اور دیگر معاملات پر بات کر سکتے ہیں۔

پرینکا چترویدی، جو لوک سبھا الیکشن سے پہلے شیوسینا میں شامل ہوئی ہیں۔ وہ بھی میڈیا کے سامنے پارٹی کا موقف رکھ سکتی ہیں۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے اتحاد کی کوششوں کے درمیان رکن پارلیمان بی جے پی کے لیے مشکل کا باعث بنے تھے جس کے مدنظر نئی فہرست کو اس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ریاست میں شیوسینا اور بی جے پی متحدہ طور پر انتخابات لڑ رہی ہیں۔ ریاست میں پولنگ 21 اکتوبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.