ETV Bharat / state

مہاراشٹر: شیوسینا بی جے پی پر حاوی - devendra fadnavis

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے جاری رسہ کشی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

شیوسینا بی جے پی پر حاوی
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 11:26 PM IST

انتخابی نتائج کے بعد شیوسینا اور بی جے پی کے مابین تلخیوں کے بعد اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے شیو سینا کو پیشکش کی ہے کے ان کی اتحادی پارٹی ہونے کے ناطے شیوشینا کو دیویندر فڑنویس کی قیادت میں بننے والی حکومت میں نائب وزیراعلی سمیت 13 وزراء کے قلمدان دئے جائیں گے۔

اس طرح سے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ہوئے اقتدار میں ففٹی ففٹی کے حصہ داری والا فارمولا ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے اعلان کیا کہ اقتدار میں کتنا حصہ حاصل ہو یہ اہم نہیں ہے بلکہ حکومت سازی میں شیوسینا کی شمولیت ریاست کی ترقی کے لیے ہے۔

ذرائع کے مطابق شیوسینا رہنماؤں کی ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی کی اس پیشکش پر غور و خوض کیا جا رہا ہے نیز یہ بھی کہا کہ بی جے پی وزیراعلی، وزارت داخلہ، مالیات، شہری ترقیات اور محصول جیسے اہم قلمدان اپنے پاس رکھے گی۔

واضھ رہے کہ جمعرات تک یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا بی جے پی کی اس پیشکش کو شیوسینا نےمنظور کرتی ہے یا نہیں۔

اسی درمیان کانگریس سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی دوبارہ شیوسینا کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر وہ حکومت سازی کا دعوی کرتی ہے تو دونوں پارٹیاں اکثریت ثابت کرنے کے لیے شیوسینا کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.