ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر میں کرونا وائرس سے دوسری موت ہوئی ہے ۔عارف کالونی کے ستر سالہ بزرگ کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے ۔
اس بات کی جانکاری اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئرنندکمار گوڑیلے نے دی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کی باربار طبی جانچ کی گئی تھی ۔
لیکن دو روز پہلے ان کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی اور آج دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا وائرس سے اورنگ آباد میں ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔
شہر میں 24 مریض تھے جن میں سے دو کی موت ہوگئی جبکہ ایک مریض صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا۔ نندکمار گھوڑیلے نے شہریار سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے.