میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کابینی وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ 'مہاراشٹر حکومت کے ماتحت آنے والی تمام بندر گاہوں پر چین و اطراف کے ممالک سے آنے والے مال بردار جہازوں کے عملوں کی مکمل طبّی جانچ کے لیے میڈیکل افسران تعینات کئے گئے ہیں اور جانچ کے دوران اگر کوئی مشتبہ مریض پایا جائے یا نا تب بھی مزید طبّی جانچ کے لیے اُنہیں قریبی ہسپتال بھیجا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کو لےکر حکومت کافی سنجیدگی سے کام لے رہی ہے اور اسی ضمن میں چین و اطراف کے ممالک سے آنے والے جہازوں کے عملوں کے ممبئی بالخصوص ریاست میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ریاست کے پورٹ محکمہ کو ضروری گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔
اُنہوں نے آخر میں کہا کہ 'گزشتہ ایک ماہ کے دوران بذریعہ سمندری جہاز كسی نے چین یا اطراف کے ممالک کا سفر کیا ہے تو ایسے تمام مسافروں اور جہاز کے عملے کو مہاراشٹر میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔