ملک میں کورونا وبا سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8493 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد پیر کو بڑھ کر 6.04 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور اس دوران ریکارڈ 11391 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 4.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح تقریباً 71فیصد پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست مین اب تک 604358 افراد اس وبا کی زد میں آئے ہیں۔اس دوران 228 لوگوں کی اس سے موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 20265 ہوگئی ہے۔ریاست میں اس مدت کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 428514 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کی شفیابی شرح آج جزوی اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 70.9 فیصد ہوگئی جو اتوار کو 70فیصد تھی جبکہ شرح اموات بھی کم ہوکر 3.35 فیصد پر آگئی۔
راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ یہاں آج سرگرم معاملوں میں 3127 کی کمی درج کی گئی۔ریاست میں کل سرگرم معاملوں کی تعداد آج 155268 رہی جو اتوار کو 158395 تھی۔سبھی مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور موت کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔