ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 3،349 فعال کیسز بڑھے ہیں۔ ملک کی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 113 افراد کی موت ہو گئی۔ ان میں سے 48 افراد کی موت مہاراشٹرا میں ہوئی ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں 68،810 اور کیرالہ میں 51،679 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 3604 بڑھ کر 1.59 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اس دوران اس وبا سے 113 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 938 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس
ملک میں صحتیابی کی شرح کم ہو کر 97.14 رہ گئی اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.42 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائراس کے باعث مرنے والوں تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوگئی ہے۔